پہلا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی

پہلا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی

سری لنکا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 166 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 101 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ افتخار احمد 25 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ احمد شہزاد اور عمر اکمل کو طویل عرصے بعد ٹیم میں شامل کیا گیا جبکہ فہیم اشرف کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی تاہم عمر اکمل اور احمد شہزاد ایک بار پھر ناکام رہے۔

سری لنکا کی اننگز

سری لنکا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے اوپنر دنوشکا گوناتھلاکا 57 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے 3 اور شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

پہلا ٹی ٹوئنٹی: سری لنکا نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی

محمد حسنین نے 16 ویں اوور کی آخری گیند پر بھانوکا راجاپاکسا کو آؤٹ کیا اور اس کے بعد 19 ویں اوور کی پہلی دو گیندوں پر ڈاسن شناکا اور شیہان جے سوریا کو پویلین کو راہ دکھائی۔

وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے کم عمر ترین بولر بن گئے ہیں۔

پاکستان کی اننگز

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابر اعظم اور احمد شہزاد نے کیا تاہم 13 کے مجموعی اسکور پر بابر اعظم 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد ون ڈاؤن آنے والے عمر اکمل پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 22 کے مجموعی اسکور پر احمد شہزاد بھی صرف 4 رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔

کپتان سرفراز احمد اور افتخار احمد نے کچھ مزاحمت کی تاہم دونوں بالترتیب 24 اور 25 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد آصف علی 6، عماد وسیم 7 اور فہیم اشرف 8 رنز بناکر چلتے بنے۔

پاکستان کے آخری محمد عامر تھے جو صرف ایک رنز بناسکے۔ سری لنکا کی جانب سے پرادیپ اور اوڈانا نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ڈی سلوا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے، دنوشکا گوناتھلاکا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

گرین شرٹس اب بھی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون ہیں، دوسری ٹیم سری لنکا کی ہے جس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل تو ضرور جیتا ہے لیکن اس وقت اس کی رینکنگ نمبر 8 ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی 7 اکتوبر اور تیسرا 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں کھیلی گئی جو پاکستان نے 0-2 سے اپنے نام کی جبکہ پہلا ون ڈے بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

x

Check Also

مکی آرتھر سری لنکن ٹیم کے ہیڈ کوچ؟

پاکستان ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو سری لنکن ٹیم کا ہیڈ کوچ ...

%d bloggers like this: