روہت شرما نے وسیم اکرم کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

روہت شرما نے وسیم اکرم کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی بلے باز روہت شرما نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارت اور جنوبی افریقا وشاکاپٹنم میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں جہاں بھارت کے بلے باز روہت شرما نے مہمان ٹیم کے خلاف کھیلتے ہوئے متعدد ریکارڈز قائم کیے ہیں۔

روہت شرما نے ایک ٹیسٹ میں سب سے زیادہ 13 چھکے لگا کر سابق پاکستانی کپتان اور آل راؤنڈر وسیم اکرم کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑا۔

وسیم اکرم نے 1996 میں زمبابوے کے خلاف کھیلتے ہوئے 12 چھکے لگائے تھے تاہم یہ واضح رہے کہ روہت شرما نے ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 13 چھکے لگائے ہیں جب کہ وسیم اکرم نے صرف ایک اننگز میں 12 چھکے لگائے تھے جبکہ پانچ دن پورے ہونے کے باعث پاکستان ٹیم کو دوسری اننگز کھیلنے کا موقع نہیں مل سکاتھا۔

روہت شرما نے اس ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری بنائی اور اس طرح انہوں نے بھارتی سرزمین میں 100 سے زیادہ کی بیٹنگ اوسط کا ریکارڈ بنا کر سابق آسٹریلوی بلے باز ڈان بریڈ مین کو پیچھے چھوڑ دیا۔

سر ڈان بریڈ مین کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر 98.22 کی اوسط سے رنز بنانے کا اعزاز حاصل تھا۔

روہت شرما نے ایک اور منفر دریکارڈ بھی اس میچ میں بنایا ہے، وہ دونوں اننگز میں اسٹمپ آؤٹ ہونے والے بھارت کے پہلے بلے باز بن چکے ہیں۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: