کڑی پتے کے حیرت انگیز فوائد

کڑی پتے کے حیرت انگیز فوائد

بالوں کا گرنا خوبصورتی کو متاثر کرتا ہے، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے جس کا سامنا بہت سی خواتین اور مردوں کو کرنا پڑتا ہے، بال جھڑنے کی بے شمار وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں غیر میعاری خوراک، ناقص شیمپو اور جسم میں ضروری وٹامنز کی کمی سر فہرست ہیں۔

کڑی پتوں کے بارے میں ہم سب کو معلوم ہی ہوگا کہ یہ کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے کام آتا ہے، ان کڑی پتوں کو کھانے میں استعمال کرنے کے علاوہ انسان کی صحت کو بہتر بنانے میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کڑی پتے قیمت میں بھی سستے ہوتے ہیں اور ان سے بالوں کے جھڑنے کا علاج بھی کیا جا سکتا ہے۔

کڑی پتے میں وٹامن سی، فاسفورس، آئرن اور کیلشیم وافر مقدارمیں پایا جاتا ہے جو بالوں کی نشونما بہتر کرنے کی صلاحیت اور بالوں کو گرنے سے روکنے میں انتہائی مفید ہوتے ہیں۔

آئیے ہم آپ کو وہ طریقے بتائیں جن کو آزما کر آپ بالوں کے جھڑنے کو روک سکتے ہیں۔

کڑی پتے اور ناریل کا تیل

ناریل کے تیل میں کڑی پتوں کو ڈال کر اتنا پکائیں کہ کڑی پتوں کا رنگ تبدیل ہو جائے، پھر اسے ٹھنڈا کر کے چھان کر ایک بوتل میں ڈال کر رکھ لیں۔ اس تیل سے ہفتے میں 2 مرتبہ سر کا مساج کیا جائے تو بالوں کا جھڑنا کافی حد تک کم ہو جاتا ہے، اگر اسے مستقل مزاجی سے استعمال کیا جائے تو بالوں کا جھڑنا مکمل طور پر بھی ختم ہو جائے گا۔

کڑی پتوں کا پانی

اگر آپ کے بال روکھے ہیں اور کنگھا کرتے ہوئے بہت جلدی ٹوٹ جاتے ہیں تو اس کے لیے ایک پتیلے میں پانی لیجیے اور اس میں کڑی پتوں کو شامل کر کے جوش دیجیے،  جب یہ پانی اچھی طرح اُبل جائے تو اسے ٹھنڈا کر کے نہاتے وقت بالوں میں شیمپو کرنے کے بعد سر پر اچھی طرح ڈال لیجیے، ایسا کرنے سے بال چمکدار اور ٹوٹنا بند ہو جائیں گے۔

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: