بھارتی ائیرچیف نے اپنی ہی فضائیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا

بھارتی ائیرچیف نے اپنی ہی فضائیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا

بھارتی فضائیہ کے نئے سربراہ نے اپنے ہی ہیلی کاپٹر کو میزائل سے نشانہ بنانے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنی فضائیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق نئے ائیرچیف راکیش کمار نے 27 فروری کو پیش آنے والے واقعے سے متعلق اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو اپنے ہی میزائل سے نشانہ بنانا ایک بڑی غلطی تھی۔

بھارتی ائیرچیف نے کہا کہ ہیلی کاپٹر گرنے کی کورٹ آف انکوائری مکمل ہوچکی ہے، یہ ہماری ایک بڑی غلطی تھی کہ ہمارے ہی میزائل نے ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا۔

بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے اپنے دو افسران کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنی اس غلطی کا اعتراف کرتے ہیں اور مستقبل میں اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس طرح کی غلطیاں نہ دہرائی جائیں۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے اس سے پہلے رپورٹ کیا گیا تھا کہ ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے کی تحقیقات میں پانچ افسران کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 27 فروری کی صبح پاک فضائیہ کے طیاروں نے لائن آف کنٹرول پر مقبوضہ کشمیر میں 6 ٹارگٹ کو انگیج کیا، فضائیہ نے اپنی حدود میں رہ کر ہدف مقرر کیے، پائلٹس نے ٹارگٹ کو لاک کیا لیکن ٹارگٹ پر نہیں بلکہ محفوظ فاصلے اور کھلی جگہ پر اسٹرائیک کی جس کا مقصد یہ بتانا تھا کہ پاکستان کے پاس جوابی صلاحیت موجود ہے لیکن پاکستان کو ایسا کام نہیں کرنا چاہتا جو اسے غیر ذمہ دار ثابت کرے۔

جب پاک فضائیہ نے ہدف لے لیے تو اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے 2 جہاز ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرکے پاکستان کی طرف آئے لیکن اس بار پاک فضائیہ تیار تھی جس نے دونوں بھارتی طیاروں کو مار گرایا، ایک جہاز آزاد کشمیر جبکہ دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

پاکستان حدود میں گرنے والے طیارے کے پائلٹ کو پاکستان نے حراست میں لیا جس کا نام ونگ کمانڈر ابھی نندن تھا جسے بعد ازاں یکم مارچ 2019 کو پروقار طریقے سے واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

27 فروری کو ہی بھارت نے سری نگر میں اپنے ہیلی کاپٹر کے گرنے کو حادثہ قرار دیا تھا جب کہ ہیلی کاپٹر گرنے سے اس میں سوار ائیرفورس کے 6 اہلکار ہلاک ہوئے تھے

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: