ہانگ کانگ میں ’فیس ماسک‘ پر پابندی عائد

ہانگ کانگ میں ’فیس ماسک‘ پر پابندی عائد

ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو نے احتجاج میں شدت آنے کے بعد ایمرجنسی قوانین کے تحت فیس ماسک پر پابندی عائد کردی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہانگ کانگ میں ایک بار پھر پرتشدد مظاہروں میں شدت آگئی۔

ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لیم کا کہنا تھا کہ احتجاج شہر کو برباد کررہا تھا لہٰذا حکام صورتحال کو بدتر سے بدتر ہونے کے لیے نہیں چھوڑ سکتے۔

کیری لیم کی جانب سے شہر بھر میں فیس ماسک پہننے پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کا اطلاق ہفتے کے روز سے ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے زیر انتظام شہر میں جن ایمرجنسی قوانین کا نفاذ کیا گیا وہ مس لاء کی جانب سے 1922 میں متعارف کرائے گئے تھے، انہیں ایمرجنسی ریگولیشن آرڈیننس کہا جاتا ہے جب کہ ان قوانین کو ہانگ کانگ میں 1967 میں ہونے والے مظاہروں کے بعد سے نافذ نہیں کیا گیا۔

واضح رہےکہ ہانگ کانگ میں ملزمان کی چین کو حوالگی کے متنازع بل کو لے کر جون میں شدید احتجاج شروع ہوا اور مظاہرین نے ہانگ کانگ کی برطانیہ سے آزادی کی سالگرہ پر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جب کہ اس دوران مظاہرین پرچم کشائی کی تقریب کے مقام تک بھی پنہچے اور انہوں نے پارلیمنٹ پر بھی حملہ کیا۔

پانچ ماہ سے جاری احتجاج میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں جب کہ گزشتہ دنوں پولیس نے مظاہرین پر پہلی مرتبہ براہ راست فائرنگ بھی کی۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: