امیتابھ کا تعلق کس مذہب سے ہے؟

امیتابھ کا تعلق کس مذہب سے ہے؟

بھارتی اداکار و پروڈیوسر امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ اُن کا کوئی مذہب نہیں ہے، وہ صرف ایک ہندوستانی ہیں۔

مہاتما گاندھی کے 150ویں سالگرہ کے موقع پر بِگ بی کے نام سے مشہور بھارتی اداکار و پروڈیوسر امیتابھ بچن نے اپنے ایک پروگرام میں اِس بات کا انکشاف کیا کہ اُن کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں ہے بلکہ وہ صرف ایک ہندوستانی ہیں۔

امیتابھ بچن نے اپنے پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں کہا کہ ’میرے خاندان ’بچن‘ کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں ہے۔

بِگ بی نے بتایا کہ ’میرا نام سریواستو تھا،جب میرا کنڈر گارٹن میں داخلہ ہو رہا تھا تو میرے والد نے میرا نام تبدیل کر کے بچن کر دیا جس کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے اور مجھے فخر محسوس ہوتا ہے کہ میں اپنے خاندان کا پہلا شخص ہوں جس کا نام تبدیل کیا گیا ہو۔‘

اُنہوں نے کہا کہ جب مردم شماری کرنے والے میرے گھر آتے ہیں او ر مجھ سے میرے مذہب کے بارے میں پوچھتے ہیں تو میں ہمیشہ اُن کویہی جواب دیتا ہوں کہ میرا کسی بھی مذہب سے تعلق نہیں ہےاور میں ایک ہندوستانی ہوں۔‘

واضح رہے کہ 76 سالہ امیتابھ بچن بھارتی اداکار و پروڈیوسر ہونے کےساتھ میزبانی، گلوکاری بھی کرتے ہیں اور اِس کے علاوہ وہ 1984 سے 1987 تک بھارتی پارلیمان کے رکن بھی منتخب ہوئے تھے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: