آئل ریفائنری منصوبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی کا کہنا ہے کہ یو ای اے رواں سال کے اختتام میں پاکستان میں آئل ریفائنری کے منصوبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

عرب نیوز سے انٹرویو میں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے کہا کہ ’ ہم حب میں ریفائنزی کے منصوبے میں بہت جلد بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ یہ ابو ظہبی کی مبادلہ پیٹرولیم کمپنی، پاک عرب ریفائنزی لمیٹڈ( پارکو ) اور او ایم وی ( او ایم وی پاکستان ایکسپلوریشن جیسلشافٹ ) کے درمیان 5 ارب ڈاکر کی سرمایہ کاری ہوگی‘۔

عرب نیوز کے مطابق حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے کہا کہ یہ منصوبہ مبادلہ پیٹرولیم، پاکستان کی وزارت پیٹرولیم اس کے ساتھ ساتھ پارکو اور او ایم وی کے درمیان بات چیت کا نتیجہ ہے۔

اماراتی سفیر نے کہا کہ ’ یہ منصوبہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلق کی مضبوطی کو ظاہر کرے گا کہ کس طریقے سے یو اے ای پاکستان میں سرمایہ کاری اور اس کے مستقبل پر توجہ مرکوز کررہا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نئے منصوبوں اور سرمایہ کاری کے معاملے میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

اماراتی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتیں ریفائنری کے منصوبے سے متعلق تفصیلات کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔

حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے کہا کہ اس حوالے سے کئی اجلاس ہوچکے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چند ماہ قبل دورہ پاکستان کے دوران مبادلہ پیٹرولیم کے چیف ایگزیکتو افسر( سی ای او) کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے وفد نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، وزیر پیٹرولیم سے ملاقات کی تھی۔

اماراتی سفیر نے کہا کہ ’ وہ اس منصوبے پر تفصیلی گفتگو کرچکے ہیں، ہم بہت جلد اسے شروع کرنے والے ہیں‘۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس تحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) میں 3 ارب امریکی ڈالر جمع کروانے کی کا اعلان کیا تھا۔

اس حوالے سے اماراتی نیوز ایجنسی کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی جانب سے پاکستان کی مانیٹری پالیسی میں مدد دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان تاریخی تعلقات کی بنیاد پر کی جارہی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: