چاول کا پیالہ 1405 ڈالر کا

چین میں چاول کا ایک پیالہ 1405 ڈالر کی خطیر رقم میں نیلام کیا گیا۔

شمالی چین میں واقع ایک گاؤں میں چاول کی پہلی فصل کی کٹائی کے بعد نئی فصل سے حاصل کیے جانے والے چاول کا پہلا پیالہ نیلام کیا جاتا ہے۔

گریٹ ناردرن وائلڈرنس نامی یہ فارم جو شمالی چین کا زرعی اعتبار سے ایک اہم خطہ ہے اور اپنی زرخیز زمین کی وجہ سے یہ ’کالی مٹی‘ کے نام سے مشہور ہے۔

فارم میں چاول کی نئی فصل کی کٹائی کے بعد حاصل کیے جانے والے چاول میں سے ایک پیالہ چاول نکال کر پکائےگئے جسے پکانے کے بعد نیلامی کے لیے  پیش کیا گیا۔

نیلامی کے موقع پر بہت سے لوگوں نے شرکت کی اور نئی فصل کے چاول کے پہلے پیالے کے لیے خوب بولیاں لگائیں گئی مگر اسی دوران ایک خاتون نے سب سے زیادہ بولی لگا کر 1405 ڈالرز میں نئی فصل کے چاول کا پہلا پیالہ حاصل کرلیا۔

فوٹو: بشکریہ گلوبل ٹائمز

خاتون نے جب چاول کی نیلامی کی رقم ادا کردی تو ان کا کہنا تھا کہ اب وہ یہ چاول کھائیں گی اور انہیں بے حد خوشی ہوگی۔

اس نیلامی کے حوالے سے بہت سے شہریوں کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام کسی بھی شخص کو دولت مند ثابت کرنے کا نہایت ہی کربناک طریقہ تھا۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: