پاک فوج نے بھارتی فوجی کی لاش واپس کردی

پاک فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ نالہ پار کرتے ہوئے ڈوبنے والے بھارتی فوجی کی لاش بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے حوالے کر دی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوجی سب انسپکٹر پری توش مونڈال مقبوضہ کشمیر میں ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ نالہ پار کرتے ہوئے ڈوب گیا، جس کی لاش بہہ کر پاکستانی حدود میں آگئی تھی۔

بی ایس ایف نے پاک رینجرز سے لاش کی تلاش کی درخواست کی تھی جس پر پاکستان رینجرز پنجاب نے سرچ آپریشن کر کے بی ایس ایف اہلکار کی لاش تلاش کر لی جسے آج بھارتی حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت یکطرفہ طور پر ختم کرنے کے بعد نئی دہلی اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔

بھارت نے آرٹیکل 370 منسوخ کرنے کے ساتھ ساتھ مقبوضہ وادی میں کرفیو بھی نافذ کردیا تھا، جبکہ مواصلات کے تمام ذرائع بھی معطل ہیں۔

بھارت کے اس فیصلے کے بعد پاکستان نے پڑوسی ملک سے سفارتی تعلقات محدود جبکہ تجارتی تعلقات مکمل طور پر معطل کر دیئے تھے، بھارتی ہائی کمشنر کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا جبکہ نئی دہلی کے ساتھ ٹرین اور بس سروسز بھی معطل کردی گئی تھی۔

گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات پر شدید تنقید کی تھی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: