‘نیاپے’ پاکستان میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کو وسعت دینے کیلئے تیار

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان میں الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشن (ای ایم آئی) کے طور پر کام کرنے کے لیے ‘نیاپے’ کو اصولی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے جاری ایک اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ منظوری کمپنی کو ‘کنٹرولڈ ماحول میں ٹرانزیکشن کے پائلٹ فیز کے آغاز اور اسٹیٹ بینک کی نگرانی میں ان کی سروسز کے تجارتی آغاز کے لیے منظوری حاصل’ کرنے کے قابل بنائے گی۔

نیاپے کے ذریعے صارفین ای-منی اکاؤنٹس کھولنے کے ساتھ ساتھ ‘بنا پریشانی’ کے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کرسکیں گے، اس کے علاوہ صارفین نیاپے ایپ اور کسی بھی اے ٹی ایم پر قابل قبول متعلقہ ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے نقد رقم نکال سکے گے جبکہ بل کی ادائیگی بھی کرسکیں گے۔تحریر جاری ہے‎

اسی طرح صارفین محفوظ ای ایم وی کو۔ کیو آر کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے موبائل کے ذریعے رقم منتقل کرسکیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ ‘نیاپے نے صارفین کی سہولت پر زیادہ زوردیا ہے اور اسی سلسلے میں معروف بینکوں اور دیگر کے ساتھ شراکت داری کی ہے تاکہ ایک صارفین کو مختلف مقامات سے نقد رقم نکلوانے، لوڈنگ اور بل کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرسکیں۔

اس حوالے سے نیاپے کے چیف ایگزیکٹو افسر دانش اے لاکھانی کا کہنا تھا کہ ‘ای-منی مالیاتی سروسز کو پاکستانی صارفین کے لیے آسان اور قابل رسائی بنائے گی، جس کی ضروریات کو ایک طویل عرصے تک نظر انداز کیا گیا’۔

انہوں نےکہا کہ ‘ گھر میں تیار شدہ پلیٹ فارم کی حیثیت سے نیاپے بین الاقوامی اے ایم ایل اور سی ایف ٹی اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مقامی صارفین اور کاروبار کے مخصوص مشکلاتی نکات کو بہتر طریقے سے حل کرنے اور جدت لانے کے عمل کو جاری رکھے گا’۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: