نیب ریفرنس:22سال بعد تمام ملزم بری

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیوسٹی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں 30 کروڑ روپے کی بے ضابطگیوں کا ریفرنس بائیس سال بعد خارج کردیا۔

لاہور میں دائر ہونے والا ریفرنس پہلے احتساب عدالت راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں سے 7 سال قبل احتساب عدالت اسلام آباد منتقل ہوا۔

عدالت نے 1996 میں دائر ریفرنس کا فیصلہ 22 سال بعد سناتے ہوئے تمام ملزموں کو بری کر دیا۔

ریفرنس کا فیصلہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سنایا۔

ریفرنس کےشریک ملزموں میں سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤ اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی محمد نواز کھوکھر بھی شامل ہیں۔

عدالت نے آفتاب شیر پاؤ اور حاجی نواز کھوکھر کو پہلے ہی بری کردیا تھا۔ ریفرنس کے دو شریک ملزم سابق ڈائریکٹر جنرل این ایچ اے اقبال خان اور نیاز علی وفات پاچکے ہیں۔

ریفرنس میں باقی 7 ملزموں میں سابق ایم این اے بدین نظامانی، زاہد شفیق، عثمان علی شاہ، طاہر خان، قاضی ظہیر، عبادت شاہ اور منصور خان شامل ہیں۔

عدالت نے ملزموں پر جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کرنے حکم سنایا ۔

ملزموں پر 1996 میں سی ڈی اے اور این ایچ اے کے اشتراک سے شروع کیے جانے والے نیو سٹی پراجیکٹ میں 30کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام تھا

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: