'کیا حرا کو آپ کی پہلی شادی کا معلوم ہے؟'

‘کیا حرا کو آپ کی پہلی شادی کا معلوم ہے؟’

سلمان ثاقب شیخ جو مانی کے نام سے مشہور ہیں اور ان کی اہلیہ نامور اداکارہ حرا کی جوڑی کو پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی بہترین اور کامیاب جوڑی مانی جاتی ہے۔

یہ دونوں ہی عموماً ایک دوسرے کے ساتھ نہایت رومانوی انداز میں نظر آتے جبکہ سوشل میڈیا پر اکٹھے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کرتے رہتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کی زندگی کا ایک ایسا راز بھی ہے، جو کسی کو اب تک معلوم نہیں تھا تاہم اتنے سالوں بعد مانی نے آخر کار دنیا کے ساتھ یہ راز فاش کردیا۔

حال ہی میں مانی میزبان و اداکارہ شائستہ لودھی کے شو گپ شپ ود شائستہ میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے۔

اس موقع پر اداکار نے اپنی ذاتی زندگی اور کیریئر سمیت کئی انکشافات کیے اور مداحوں کو حیران کردیا۔

مانی نے اپنی اہلیہ حرا سے شادی کرنے کے حوالے سے کہا کہ 2008 میں اگر ان کے چھوٹے بھائی کی شادی نہ ہورہی ہوتی تو شاید وہ اس وقت بھی حرا سے شادی نہ کرتے، کیوں کہ وہ ہمیشہ شادی کے خیال سے بھی دور بھاگے۔

اداکار نے بتایا کہ جب وہ حرا سے ملے تو انہیں ایسا محسوس ہوا کہ ان کے سامنے کوئی آئینہ آگیا ہے، کیوں کہ حرا بالکل ان کی ہی جیسی ہیں۔

ایک موقع پر شائستہ لودھی نے مانی سے سوال کیا کہ کیا حرا کو ان کی دوسری شادی کا معلوم ہے؟

اس پر مانی کا کہنا تھا کہ ‘نہیں حرا میری دوسری شادی کے بارے میں نہیں جانتی، اگر وہ جانتی ہوتی تو وہ مجھ سے کبھی شادی نہیں کرتی’۔

مانی کا کہنا تھا کہ ‘میں نے اپنی پہلی شادی کو 10 سال تک چھپایا، لیکن پھر میری پہلی اہلیہ اور میرا بیٹا نئیر ایک دن ہمارے گھر آگئے اور مجھ سے پیسوں کا مطالبہ کرنے لگے، اس وقت حرا کو میری پہلی شادی کی حقیقت پتا چلی’۔

البتہ مانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حرا کا دل بہت بڑا ہے، اس نے کہا کہ نئیر کو گھر لاؤ وہ اس کے لیے اس کے اپنے بچوں جیسا ہے۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ اب ان کی پہلی شادی ختم ہوچکی ہے، البتہ شکر ادا کیا کہ اس وقت انٹرنیٹ کا اس طرح استعمال نہیں تھا ورنہ ان کی شادی کی خبریں ٹی وی پر آجاتی۔

تاہم اداکارہ نے ہنستے ہوئے بتایا کہ وہ اور شائستہ یہ ایک فرضی کہانی بیان کررہے ہیں اور اگر ان کی ایسی شاید ہوئی ہوتی تو انسان تو کیا جانور کو بھی معلوم ہوتا۔

کیریئر کے حوالے سے مانی کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ حرا اور مانی کی شادی 2008 میں ہوئی تھی، اس دوران حرا صرف 19 سال کی تھیں۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: