شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ پر پابندی لگ گئی

شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ پر پابندی لگ گئی

اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی کی رواں ماہ ریلیز ہونے والی فلم’درج‘ پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

گزشتہ دِنوں اداکار و پروڈیوسر شمعون عباسی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی فلم ’درج‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا تھا، اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ’فلم ’درج‘ رواں سال 11 اکتوبر کو دُنیا بھر میں ریلیز ہوگی جبکہ 18 اکتوبر کو پاکستان میں ریلیز کی جائے گی۔

دوسری جانب فلم ’درج‘ پر تمام سینسر بورڈز کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی ہے لیکن سینسر بورڈز نے فلم پر پابندی عائد کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔

شمعون عباسی نے گزشتہ دِنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی فلم کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یہ فلم اُن حقیقی جرائم پر مبنی ہے جو ماضی میں پاکستان اور دُنیا کے مختلف حصوں میں نسلی تعصب کی بنا پر کیے گئے ہیں۔

شمعون عباسی نے یہ بھی کہا تھا کہ ’بہت سارے اداکاروں نے دورانِ شوٹنگ ہی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ سخت دھوپ میں پہاڑوں پر چلنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی۔‘

جب کہ شمعون عباسی کی جانب سے فلم ’درج‘ پر پابندی کےحوالے سے کسی قسم کا کوئی بیان نہیں آیا ہے، اِس فلم کے ہدایت کار شمعون عباسی ہیں اور فلم میں مر کزی کردار ادا کرنے والے بھی شمعون عباسی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ماہرہ خان، شیری شاہ، نعمان جاوید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر جاری ہونے والے فلم ’درج‘ کے ٹریلرز کو شمعون عباسی کے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور لوگ اِس فلم کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: