پلاسٹک کے استعمال، فروخت اور تیاری پر پابندی عائد

پلاسٹک کے استعمال، فروخت اور تیاری پر پابندی عائد

محکمہ ماحولیات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے یکم اکتوبر سے پلاسٹک کے استعمال، فروخت اور تیاری پر پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

مشیر ماحولیات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی قوانین کے تحت پلاسٹک بیگ کی تیاری ، فروخت اور استعمال قابل سزا جرم ہوگا، پلاسٹک بیگ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر قواعد کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور قانون کے مطابق گرفتاری وسزا بھی عمل میں لائی جائے گی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ محکمہ ماحولیات پلاسٹک بیگ کے استعمال کےخلاف قوانین پر عمل کرانے کا پابند ہوگا، پابندی کا اطلاق سندھ بھر میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ماحول کو صاف رکھنے کے لئے پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ترک کرنا ہوگا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ماحولیاتی ٹیمیں مختلف مارکیٹوں کا معائنہ کر یں گی، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عوام سے اپیل بھی کی ہے کہ شہری پلاسٹک بیگز کے بجائے  کپڑے، کاغذ یا تھیلے کا استعمال کریں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: