صرف ایک منٹ میں سونے کا آسان نسخہ

صرف ایک منٹ میں سونے کا آسان نسخہ

ہم سب کو معلوم ہے کہ صحت مند زندگی کے لیے پُرسکون نیند آنا نہایت ہی ضروری ہے اس لیے  انسان کو تروتازہ رہنے کے لیے7 سے 8 گھنٹوں کی نیند روزانہ لینی چاہیے۔

نیند نا آنا اور نیند سے محرومی ایک بیماری ہے جسے ’انسومنیا‘ کہا جاتا ہے جس کا سامنا بہت سے لوگوں کو کرنا پڑتا ہے، مکمل نیند نا لینے کی وجہ سے لوگ چڑچڑے پن کا بھی شکار ہوجاتے ہیں جب کہ بہت سے لوگ نیند کی گولیاں کھا کہ اس دوائی کے عادی ہوجاتے ہیں اور انہیں دوا کے بغیر نیند نہیں آتی۔

اگر آپ بھی نیند سے محرومی کا شکار ہیں اور آپ نے نیند آنے کے تمام تر طریقوں کو بھی آزما لیا ہے اور اس سے کوئی فائدہ نہیں ہورہا تو ہم آپ کو پرسکون نیند کا بہترین حل بتاتے ہیں جسے اپنا کر آپ ایک منٹ سے بھی کم وقت میں آرام دہ نیند حاصل کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ کو بستر پر لیٹنے کے بعد فوری طور پر نیند نہیں آتی تو آپ بھی یہ طریقہ آزمائیں۔

ایک منٹ سے بھی کم وقت میں نیند آنے کی مشق:

1. یہ ایک قدرتی ٹوٹکا ہے جسے ( 8-7-4) میتھڈ کہا جاتا ہے، سب سے پہلے آپ سکون کے ساتھ بستر پر لیٹ جائیں۔

2. لیٹنے کے بعد ناک سے 4 سیکنڈ کی سانس کو اپنے اندر لیں۔

3. سانس لینے کے بعد 7 سیکنڈ تک اسے اپنے اندر ہی رکھیں۔

4. اس کے بعد سانس کو بہت آہستہ سے 8 یا 8 سے زیادہ سیکنڈز تک باہر نکالیں۔

اس عمل کو بستر پر لیٹ کر دہراتے رہنے سے ایک منٹ کے اندر آپ سکون سے سو جائیں گے۔

’ہارورڈ یونیورسٹی‘ سے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے ڈاکٹر ’اینڈریو ویل‘ کا کہنا ہے کہ وہ عرصہ دراز سے اس عادت کو اپنائے ہوئے ہیں اور اسی مشق کو کرتے کرتے سوجاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس مشق کو کرنے سے انسان کا دماغ مکمل طور پر سکون کی حالت میں ہوجاتا ہے جس کہ وجہ اسے سونے میں بے حد آسانی ہوجاتی ہے۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: