جمیکن ایتھلیٹ فتح کے بعد بیٹا گود میں لے کر ٹریک پر آگئیں

جمیکن ایتھلیٹ فتح کے بعد بیٹا گود میں لے کر ٹریک پر آگئیں

جمیکا کی شیلی این فریزر نے ورلڈ ایتھلیٹکس میں سو میٹر ریس جیتنے کے بعد اپنے 2 سالہ بیٹے کو گود میں لے کر ٹریک کا چکر لگایا اور کہا کہ بیٹے کی پیدائش کے بعد یہاں بطور عالمی چیمپئن کھڑا ہونا میرے لیے باعث فخر ہے۔

دوحا میں جاری عالمی مقابلوں میں جمیکا اور برطانیہ کی ایتھلیٹس میں زبردست مقابلہ ہوا جس میں 32 سالہ جمیکن شیلی این فریزر نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا۔

شیلی نے مقررہ فاصلہ 10 اعشاریہ 71 سیکنڈ میں طے کیا اور کیریئر کا آٹھواں عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔

برطانیہ کی ڈینا ایشر اسمتھ دوسرے نمبر پر رہیں، ان کا ٹائم 10 اعشاریہ 83 سیکنڈ رہا، جبکہ تیسری پوزیشن آئیوری کوسٹ کی میری جوزے تالو نے حاصل کی۔

فتح کے بعد اپنے بیٹے کو گود میں لیے ٹریک کا چکر لگاتی شیلی فریزر کا کہنا تھا کہ ’بیٹے کی پیدائش کے بعد یہاں بطور عالمی چیمپئن کھڑا ہونا ان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: