ایران سعودی عرب جنگ دنیا کی معیشت کی تباہی کے مترادف ہوگی

ایران سعودی عرب جنگ دنیا کی معیشت کی تباہی کے مترادف ہوگی

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب کی ایران کے ساتھ جنگ ’دنیا کی معیشت کی تباہی‘ کے مترادف ہوگی۔

امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی تیل تنصیبات پر حالیہ حملوں کے بعد اگر دنیا مل کر ایران سے منسلک خطرات کا مقابلہ نہیں کرتی تو تیل کی قیمتوں میں ناقابلِ یقین حد تک اضافہ ہوسکتا ہے، تیل تنصیبات پر حملوں کا سیاسی حل چاہتے ہیں۔

انہوں نے ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سعودی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کو ایک ‘’حماقت‘ قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر دنیا ایران کو روکنے کے لیے مضبوط اور جامع اقدامات نہیں لیتی تو اس طرح کے مزید حملوں سے تیل کی سپلائی تعطل کا شکار ہو سکتی ہے۔

محمد بن سلمان نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں ناقابلِ یقین حد تک اضافہ ہو سکتا ہے، کوئی احمق ہی دنیا کی 5 فیصد تیل سپلائی پر حملہ کرے گا، ان کا مقصد صرف اپنے آپ کو احمق ثابت کرنا ہے جو انہوں نے کیا بھی ہے۔

سعودی ولی عہد نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی ایران کے ساتھ جنگ ’دنیا کی معیشت کی تباہی‘ کے مترادف ہوگی۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: