صفر کا چاند نظر نہیں آیا، حکومتی کیلنڈر غلط ثابت

ملک بھر میں کہیں بھی صفر کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم صفر یکم اکتوبر بروز منگل ہو گا۔

کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے باضابطہ اعلان کردیا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شہدائے کربلا کا چہلم بیس اکتوبر بروز اتوار ہوگا۔

فواد چودھری کا کیلنڈر غلط نکلا

رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے ساتھ ہی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا جاری کیا گیا دو ہزار انیس کا اسلامی کیلنڈر بھی غلط ثابت ہوگیا۔

فواد چوہدری ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے بجائے ’’موبائل فون پیمنٹ‘‘ کے مشن پر

فواد چودھری نے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی سنبھالتے ہی اسلامی مہینوں کا کیلنڈر تیار کرنے کا اعلان کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ رویت ہلال کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

حکومتی کی ویب سائٹ پاک مون سائٹنگ پر اپ لوڈ کیے گیے کیلنڈر کے مطابق یکم صفر کل یعنی تیس ستمبر بروز سوموار کو ہونا تھی۔

x

Check Also

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ٹیلی تھون کے فنڈز کا غلط استعمال، عمران خان کیخلاف کرپشن کا ایک اور کیس تیار

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی پر ٹیلی تھون کے ذریعے جمع فنڈز کے ...

%d bloggers like this: