لاہورکے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک ہو گیا، ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔ لاہور میں نواب ٹاون کے علاقے میں پولیس کےمبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین اور اہل علاقہ نے ایوب چوک میں لاش رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا، لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس چھاپے کے دوران 18 سالہ نوجوان سر پر پتھر لگنے سے ہلاک ہوا۔ دوسری جانب لاہور پولیس کے مطابق جوئے کی اطلاع پر ایک جھگی پر چھاپہ مارا گیا تو شہباز عرف کالا بھاگ کھڑا ہوا، سڑک پر گرنے اور سر پر چوٹ لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی جبکہ شہباز کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ اس کا بھائی پولیس کے چھاپے کے دوران تشدد سے ہلاک ہوا ہے۔

لاہور، پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک

لاہورکے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس کے مبینہ تشدد سے نوجوان ہلاک ہو گیا، ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔

لاہور میں نواب ٹاون کے علاقے میں پولیس کےمبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے لواحقین اور اہل علاقہ نے ایوب چوک میں لاش رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا، لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس چھاپے کے دوران 18 سالہ نوجوان سر پر پتھر لگنے سے ہلاک ہوا۔

دوسری جانب لاہور پولیس کے مطابق جوئے کی اطلاع پر ایک جھگی پر چھاپہ مارا گیا تو شہباز عرف کالا بھاگ کھڑا ہوا، سڑک پر گرنے اور سر پر چوٹ لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی جبکہ شہباز کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ اس کا بھائی پولیس کے چھاپے کے دوران تشدد سے ہلاک ہوا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: