مصری نوجوان نے اپنی جان گنوا کر اجنبی بچوں کو بچالیا

مصری نوجوان نے اپنی جان گنوا کر اجنبی بچوں کو بچالیا

مصر میں ایک نوجوان نے اپنی جان گنوا کر ریل کی زد میں آنے سے دو بچوں کو بچالیا۔

ایک عرب ویب سائٹ کے مطابق مصر کے گائوں کفر عمار میں 32 سالہ احمد فراج ریلوے لائن کے قریب سے گزر رہا تھا کہ اس کی نظر دو کم عمر بچوں پر پڑی ، جو اس وقت پٹری عبور کررہے تھے ، جب ایک تیز رفتار ٹرین وہاں سے گزررہی تھی۔

احمد فراج تیزی سے بچوں تک پہنچا، اسی دوران ریل اس تک پہنچ چکی تھی تاہم اس نے ایک بچے کو پٹری سے دھکا دیا اور دوسرے کو اپنے سینے سے چمٹا کر ریلوے لائن کے درمیان میں لیٹ گیا۔

عینی شاہدین یہ منظر دیکھ کر دم بخود رہ گئے، وہاں موجود ہر شخص ریل کے گزرنے کا منتظر تھا کہ ریل کے نیچے لیٹے ہوئے شخص اور بچے کا کیا بنا؟

ریل کے گزرجانے کے بعد لوگ اس جانب بڑھے تو احمد کا جسم ٹکڑوں میں بٹ چکا تھا تاہم بچہ محفوظ تھا۔

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ہمارے سامنے پیش آنے والا یہ حادثہ وہ تاحیات فراموش نہیں کرسکیں گے۔

احمد فراج کے مثالی کارنامے نے مصر کے دور دراز گاؤں کفر عمار کو راتوں رات مشہور کر دیا ہے جبکہ اُس کی بہادری کو مثال کے طور پر مانا جانے لگا ہے

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: