سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے خطرناک ممالک

سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے خطرناک ممالک

سیاحت حالیہ برسوں میں سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی صنعتوں میں سے ایک بن چکی ہے اور اقوام متحدہ کی عالمی سیاحت کی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) کے مطابق 1950 کے آغاز تک  ہر سال سفر کرنے والے سیاحوں کی تعداد محض 25 ملین تھی جو آج بڑھ کر 1.4 بلین بین الاقوامی سیاحوں کی سالانہ تعداد ہوچکی ہے۔ 

 یہ 1.4 بلین مسافر ہمیشہ سفر کرنے کے لیے ایک نئی جگہ کی تلاش میں رہتے ہیں، ان میں سے کئی سیاح انوکھی جگہوں کی تلاش میں اکثر ایسی جگہوں کا انتخاب کرتے ہیں جو ان کے لیے خطرناک ثابت ہوتی ہیں، مختلف عوامل اس بات کا تعین کرتے ہیں کہ آیا کوئی بھی ملک سیاحتی اعتبار سے محفوظ یا غیر محفوظ کہلایا جاسکتا ہے۔

ان عوامل میں سیاسی تشدد ،دہشت گردی، جنگ  اور معاشرتی بدامنی جن میں نسلی تشدد ، فرقہ واریت وغیرہ شامل ہیں جو کہ مسافروں کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔

علاوہ ازیں کئی ملکوں میں اور بھی مسائل ہیں جو آپ کی پریشانی کا سبب بن سکتے ہیں جن میں ملک کا ذرائع نقل و حمل کا نظام، ہنگامی خدمات اور قدرتی آفات وغیرہ بھی شامل ہیں۔

لہٰذا ہم آپ کو اُن ممالک کی فہرست بتائیں گے جن کو سفری نقطہ نظر سے خطرناک قرار دیا گیا ہے تاکہ آپ ہوشیار رہ کر ان مقامات سے دور رہیں جو آپ کے لیے غیر محفوظ ہیں۔

1. برازیل

سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے خطرناک ممالک

گھومنے پھرنے یا رہنے کے لیے سب سے خطرناک مقامات کی فہرست میں اوّل نمبر پر برازیل ہے جب کہ برازیل جنوبی امریکہ کی مشہور جگہوں میں سے ایک ہے کیونکہ یہاں ’کارنیوال ریو ڈی جنیرو‘ اور ’ایمیزون‘ کے جنگلات ہیں۔

یہ ملک جتنا حیرت انگیز ہے وہیں اس ملک کی سیکیورٹی بالکل قابل اعتماد نہیں ہے،  برازیل میں جرائم کی شرح بہت زیادہ ہے، اغوا ، چوری ، تشدد ، گینگ اور پولیس کے درمیان جھڑپیں یہاں بہت عام ہیں۔

اسپکٹیٹر انڈیکس کے مطابق رہنے کے اعتبار سے یہ ایک انتہائی خطرناک ممالک میں سے ایک ہے، آپ یہاں کسی بھی وقت پریشانی میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔

2.  جنوبی افریقا

سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے خطرناک ممالک

جنوبی افریقا ایک خوبصورت ملک تو ہے مگر یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں جانے سے سیاحوں کو گریز کرنا چاہیے، یہاں تشدد سے متعلق جرائم کی شرح  بے حد زیادہ ہے، امریکہ کی حکومت نے جنوبی افریقا جانے والے مسافروں کو انتباہ بھی جاری کیا ہے تاکہ وہ زیادہ احتیاط برتیں۔

3. نائجیریا

سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے خطرناک ممالک

افریقی خطے میں واقع بہت سے ممالک میں جرائم بہت عام ہیں جن میں ڈکیتی ، حملہ اور اغوا جیسے جرائم بہت زیادہ ہیں، یہاں دہشت گرد عوامی مقامات پر بلا جواز حملے کرتے ہیں جب کہ ادھر کوئی شاپنگ سینٹرز ، بازار ، مال ، ہوٹل ، ریسٹورانٹ ، عبادت گاہیں ، اسکول ، بار کوئی جگہ محفوظ نہیں ہے ۔

4.  ارجنٹینا

سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے خطرناک ممالک

ایک امریکی سیاح کا کہنا تھا کہ ارجنٹینا میں آپ مالی منصوبہ بندی نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ یہاں معیشت میں اکثر اتار چڑھاؤ  رہتا ہے جب کہ یہاں رہنے کے لیے سب سے بڑا مسئلہ سیکیورٹی کا ہے۔

5.  بھارت

سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے خطرناک ممالک

بھارت جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا اور دنیا کا 7 واں بڑا ملک ہے، یہ ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں آپ کی جان کو دہشت گردی کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے،  یہاں جرائم  بہت عام ہیں جب کہ چوری کے واقعات کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔

اگر آپ ایک خاتون سیاح ہیں تو آپ کو جنسی زیادتی کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے کیونکہ دہلی میں دوسرے شہروں کی نسبت جنسی ہراسانی کے واقعات کی شرح زیادہ ہے، اگر آپ کو اس ملک کے دورے پر جانا ہو تو ا آپ کو احتیاط برتنا ہوگا

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: