جوتے بھی انسان کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتے ہیں

جوتے بھی انسان کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ بتاتے ہیں

آپ نے شاید یہ سنا ہی ہوگا کہ نئے جوتے مرد اور بالخصوص خواتین کو واقعی خوش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور  یہ بات سائنسی طور پر بھی ثابت ہوئی ہے کہ کوئی نئی چیز خریدنا جو ہمارے مطابق ہو ہمارے مزاج کو خوش کردیتی ہے اور ہمیں بہتر احساس دلاتی ہے۔

مزاج کو بہتر کرنے کے علاوہ آپ کے جوتے آپ کی شخصیت کی بھی وضاحت کرتے ہیں۔

کینساس یونیورسٹی میں ہونے والی حالیہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آپ کی شخصیت کا 90 فیصد حصہ آپ کے جوتوں سے ظاہر ہوتا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کے پسندیدہ جوتے آپ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات رکھتے ہیں۔

ماہرین نفسیات نے اس حوالے سے ایک تحقیق کی جس میں انہوں نے 63 طلباء سے جوتوں کی 208 تصاویر کا تجزیہ کرنے کے لیے کہا جو کہ مختلف لوگوں کے تھے، تجزیہ کرنے والوں کو جوتے پہننے والے شخص کی عمر ، جنس، معاشرتی حیثیت اور شخصیت کی کچھ خصوصیات کی شناخت کرنا تھیں۔

اس تحقیق کے حیرت انگیز نتائج سامنے آئے جو ہم آپ کو بتائیں گے۔

1. اسپورٹ شوز

ایسے لوگ جو ’اسپورٹس شوز‘ پہننا اور خریدنا پسند کرتے ہیں وہ جذبات پر قابو رکھنے کی صلاحیت سے مالامال ہوتے ہیں اور ایسے لوگ پریشانی اور اضطراب کا شکار نہیں ہوتے جب کہ عادتاً ایسے لوگ عاجزانہ شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔

2. اسنیکرز یا کنورز اسٹائل شوز

جو لوگ اس طرح کے جوتے پہننا پسند کرتے ہیں ان کی شخصیت میں معمولی غرور ہوتا ہے جب کہ یہ کافی ہوشیار بھی ہوتے ہیں۔

3. فیشن ایبل شوز یعنی جدید طرز کے جوتے

جو خواتین فیشن ایبل سینڈل پہننا پسند کرتی ہیں، ان کو اپنے لیے چیزیں خریدنا پسند ہوتا ہے، اس طرح کی خواتین خوش مزاج ہوتی ہیں اور یہ بہت شوقین مزاج کی حامل بھی ہوتی ہیں۔

4.آرام دہ اور پرسکون جوتے

جو لوگ آرام دہ اور پُرسکون جوتے خریدنا پسند کرتے ہیں ان کی شخصیت میں یہ عنصر شامل ہوتا ہے کہ انہیں کسی کی فکر نہیں ہوتی، یہ لوگ اپنے نظریات اور سوچ کو باآسانی کسی کو بھی بتا سکتے ہیں۔

 اگر ان لوگوں کی زندگی میں اِن سے جُڑے رشتوں میں کوئی مسائل آجائیں تو یہ جَلد پریشان ہوجانے والوں میں سے ایک ہیں۔

5. رسٹک بوٹس

جو لوگ اس طرح کے جوتے پسند کرتے ہیں ان کا مزاج غُصیلہ ہوتا ہے اور یہ اپنے آپ میں رہنے والے لوگ ہوتے ہیں جنہیں دوسروں میں گُھلنا ملنا پسند نہیں ہوتا۔ ایسے لوگ ذہین بھی بہت ہوتے ہیں۔

6. گلیمرس سینڈل یعنی پُرکشش سینڈل

جو خواتین سینڈل کی اس قسم کو پسند کرتی ہیں ان کا مزاج بھی ایسا ہی ہوتا ہے، انہیں باتیں کرنا بے حد پسند ہوتا ہے اور یہ ہر چیز کے معاملے میں بہت ہوشیار ہوتی ہیں۔

7. اونچی ہیلز

جن خواتین کو اونچی ہیلز والی سینڈلز پسند ہوتی ہیں وہ بہت خود اعتماد ہوتی ہیں اور انہیں اس کی توجہ کا مرکز بننا پسند ہوتا ہے جب کہ ایسی خواتین اپنا ہر کام اپنی مرضی کے ہی مطابق کرتی ہیں

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: