سعودی ولی عہد کے طیارے میں خرابی، وزیراعظم واپس نیویارک چلے گئے

سعودی ولی عہد کے طیارے میں خرابی، وزیراعظم واپس نیویارک چلے گئے

وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد امریکا سے وطن واپس آرہے تھے کہ ان کے طیارے میں فنی خرابی پیش آ گئی جس کے باعث طیارے کو واپس نیویارک میں اتار لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے طیارے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ نیویارک سے وطن واپس آرہے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نیویارک سے وطن واپس آرہے تھے کہ ٹورنٹو کے قریب طیارے میں معمولی تکنیکی خرابی پیش آئی۔ 

ذرائع کے مطابق تکنیکی خرابی پیش آنے کے بعد کسی قسم کا رسک لیے بغیر طیارے کو دوبارہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ کی جانب موڑ  لیا گیا۔

طیارے کی خرابی دور نہ کی جا سکی جس کے باعث وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر آج رات نیویارک میں ہی گزاریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 20 ستمبر سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے مقبوضہ کشمیر اور ملکی معاشی صورتحال کے حوالے سے کئی عالمی رہنماؤں اور اداروں کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں۔ 

گزشتہ روز وزیراعظم  نے اقوام متحدہ کے 74 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں اپنی تقریر کے دوران بھارت کا مکروہ چہرہ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جرائم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا اور ساتھ ہی اسلاموفوبیا، موسمیاتی تبدیلیوں اور کرپشن و منی لانڈرنگ پر کھل اظہار خیال کیا۔

بعدازاں وزیراعظم عمران خان کا تاریخی خطاب دنیا بھر میں قابل ستائش قرار دیا گیا جس کی تعریفیں سماجی رابطوں کی سائٹس پر اب بھی جاری ہیں جبکہ ’عمران خان وائس آف کشمیر‘ ٹوئٹر پر عالمی پینل پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: