حساس معلومات لیک کرنے کا الزام ، 50 اہلکار ضلع بدر

حساس معلومات لیک کرنے کا الزام ، 50 اہلکار ضلع بدر

حساس معلومات ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کودینے کےالزام میں شکارپورپولیس کے50اہلکاروں کوضلع بدر کردیاگیا۔اہلکارمنشیات فروشوں سےبھتہ وصولی،ایرانی پیٹرول،نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں بھی ملوث تھے۔

ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹرجمیل کی جانب کردہ نوٹی فیکشن کےمطابق ضلع بدرہونےوالوں میں 9سب انسپکٹر،6 اےایس آئی،6 ہیڈ کانسٹیبل،24 پولیس کانسٹیبل بھی شامل ہیں۔

پولیس اہلکاردوران آپریشن ڈاکوئوں کوحساس معلومات فراہم کرتےتھے۔مزید شواہدملنےپرضلع بدرتمام اہلکاروں کوبرطرف کیاجائےگا۔

چار ماہ کےدوران ڈاکوئوں کےخلاف آپریشن میں ڈی ایس پی،ایس ایچ او،اےایس آئی سمیت6پولیس اہلکارشہید ہوچکےہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: