کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق

کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے کے واقعات میں6 افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوران کرنٹ لگنے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

شہر قائد میں دوپہر کو کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

بارش کے باعث کے الیکٹرک کے 300 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے جس کے باعث کورنگی، شاہ فیصل کالونی، ملیر، گلشن اقبال، پی آئی بی، ایف بی ایریا، اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ ٹاؤن سمیت شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

بارش کے دوران کے الیکٹرک کی کارکردگی کا پول ایک بار پھر کھل گیا اور کرنٹ لگنے کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سائٹ ایریا میں ہوٹل میں بیٹھے 2 افراد پر بجلی کے تار ٹوٹ کر گرے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا واقعہ اورنگی ٹاؤن میں پیش آیا جہاں ایک شخص کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق موسیٰ کالونی کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

اس کے علاوہ ہجرت کالونی میں کرنٹ لگنے سے8 سال کا بچہ جاں بحق ہوا۔

یاد رہے کہ کراچی میں جولائی کے آخری ہفتے سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 30 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے واقعات میں انسانی جانوں کے ضیاع کا نوٹس لیا تھا اور 19 ہلاکتوں کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیا تھا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: