آپ کےفون کی بیٹری جلدی ختم ہوتی ہے؟ تو یہ طریقہ اختیار کریں

آپ کےفون کی بیٹری جلدی ختم ہوتی ہے؟ تو یہ طریقہ اختیار کریں

اسمارٹ فون کی بیٹری صفر ہونا ہمیں کسی بھیا نک خواب سے کم نہیں لگتا ہوگا جب کہ کہیں بھی اسمارٹ فون کو چارج کرنے کے لیے ساکٹ ڈھونڈنا بھی ایک امتحان ہوتا ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے فون کی بیٹری دیر تک چلے تو یہ ضرور پڑھیں، اور ان طریقوں کو آزما کر آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری جلدی ختم ہونے سے چُھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔

معروف موبائل کمپنی کے کسٹمر سروس ڈائریکٹر ہملٹن کا کہنا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے اسمارٹ فون کی بیٹری پائیدار رہے اور جلد ختم نہ ہو تو اسے ہمیشہ 85 فیصد تک چارج کیجیے۔

ان کا کہنا تھا کہ فون کی بیٹری کو کبھی بھی بالکل ختم نہ ہونے دیں بلکہ جیسے ہی اسمارٹ فون کی بیٹری 25 فیصد ہو تو اسے فوراً چارج پر لگا دیں لیکن 85 فیصد چارج ہوتے ہی اسے ساکٹ سے نکال لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگ یہ غلطی ضرور کرتے ہیں کہ فون کی بیٹری 100 فیصد تک چارج کرتے ہیں، ایسا مسلسل کرنے سے آپ کے فون کی لیتھیم بیٹری بے حد متاثر ہوتی ہے جس سے بیٹری کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

کسٹمر سروس ڈائریکٹر ہملٹن نے مزید کہا کہ پائیدار فون کی بیٹری کے لیے کبھی بھی فون کو چارج پر لگا کر نہ چھوڑیں کیونکہ اکثر صارفین موبائل 100 فیصد چارج کرنے کے باوجود بھی موبائل کو چارجنگ سے نہیں ہٹاتے جو کہ فون کی بیٹری کے لیے نقصان دہ ثابت ہے۔

اس کے علاوہ فون کی بیٹری کو محفوظ کرنے کے لیے اسکرین کی ’برائٹنس‘ یعنی لائیٹنگ کو ہمیشہ ہلکا رکھیں، ان باتوں کا خیال رکھنے سے صارفین اپنے فون کی بیٹری محفوظ اور طویل وقت تک استعمال کرسکتے ہیں۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: