نئے نام کے ساتھ پرانے آئی فون کی واپسی؟

ایپل کے آئندہ برس متعارف ہونے والے نئے آئی فون ماڈلز ممکنہ طور پر آئی فون 4 کی طرح ہوں گے۔ 

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میک ریومر کی رپورٹ کے مطابق ایپل تجزیہ کار منگ چی کیو کا کہنا ہے کہ  آئندہ برس ممکنہ طور پر آئی فون کے نئے ماڈلز فلیگ شپ ڈیزائن کے بجائے آئی فون 4 کی طرح میٹل فریم ڈیزائن میں متعارف ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ برس کے آئی فون ڈیزائن میں 5 ڈی گلاس ہی استعمال کیا جائے گا لیکن باڈی کے چاروں کنارے میٹل فریم سے تیار کیے جائیں گے۔

آئی فون 4 کا میٹل فریم ڈیزائن نئے آئی فون ماڈلز میں شامل کرنے سے متعلق منگ چی کیو کا کہنا تھا کہ نئے ماڈلز میں گلاس کے ساتھ میٹل فریم آئی فون ڈیزائن کو مضبوطی فراہم کرے گا لیکن اس کے ساتھ آئی فون کی قیمت میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ امکان ہے کہ ایپل نئے ماڈلز میں 5 جی سپورٹ کے ساتھ 5.4 اور 6.7 انچ والی او ایل ای ڈی ڈسپلے اسکرین متعارف کرائے گا۔

واضح رہے کہ آئی فون فور کو 2010 میں ریلیز کیا گیا تھا جب کہ رواں ماہ ایپل نے  آئی فون 11 سیریز کے تین نئے ماڈلز متعارف کرائے ہیں جن میں آئی فون 11، تین کیمروں پر مشتمل 11 پرو اور 11 پرو میکس شامل ہے۔ 

اس کے علاوہ دیگر مصنوعات بھی متعارف کروائیں جس میں ایپل واچ سیریز اور آئی پیڈ 10.2 شامل ہیں۔  

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: