پہاڑوں میں دنیا کی سب سے بڑی واٹرسلائیڈ

دنیا میں بے شمار لوگ واٹر پارکس کے شوقین ہوتے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہوں جنہیں واٹر پارک میں جانا بے حد لطف اندوز لگتا ہو، لیکن کیا آپ نے کبھی دنیا کی سب سے لمبیواٹر سلائیڈ کے بارے میں سنا ہے؟

اگر نہیں تو آئیے ہم آپ کو دنیا کی سب سے لمبی واٹر سلائیڈ کے بارے میں بتاتے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ گنیز ورلڈ آف ریکارٖڈ

چین کے شہر لشوئی میں واقع دنیا کی سب سے بڑی اس واٹر سلائیڈ کی لمبائی 2723 میٹر ہے اور یہ ’پوہواسی پہاڑوں‘ سے گزار کر بنائی گئی ہے۔

فوٹو: بشکریہ گنیز ورلڈ آف ریکارٖڈ

اس سلائیڈ کو بنانے میں تقریباً 2 سال کا عرصہ لگا، جس میں سیاح 20 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک سفر طے کرتے ہیں، اور اس واٹر سلائیڈ کو ’گنیز بُک آف ورلڈ ریکاڈ‘ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔

فوٹو: بشکریہ گنیز ورلڈ آف ریکارٖڈ

لِن وینبی جو کہ اس پروجیکٹ کے جنرل مینیجر ہیں ان کا کہنا تھا کہ شروعات میں ہم چاہتے تھے کے کوئی ایسا کام کریں جو چین کے لیے بہترین ہو مگر ہم نے پھر سے سوچا کہ کیوں نہ اسے ورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل حاصل کرنے کے حوالے سے بنایا جائے۔

اس سے قبل چین نے دنیا کا سب سے بڑا شیشے کا پُل بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: