لکھائی اور دستخط شخصیت کا راز بتاتے ہیں

دنیا میں ہر شخص کی لکھائی ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے لیکن کیا آپ نے سوچھا ہے کہ لکھائی کا انداز آپ کے بارے میں بہت کچھ بتاسکتا ہے۔

کیا آپ جاننا چاہیں گے کہ آپ کی لکھائی آپ کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں لکھائی کے پیچھا چُھپا راز۔

لفظوں کے درمیان خالی جگہ:

فوٹو: بشکریہ آر ڈی

لکھتے وقت آپ ہر لفظ کے درمیان کتنی جگہ چھوڑتے ہیں؟ جو لوگ لفظوں کو لکھتے ہوئے درمیان میں زیادہ جگہ چھوڑتے ہیں وہ آزاد پسند اور خود مختار ہوتے ہیں  جبکہ اس کے برعکس وہ لوگ جو لفظوں کا درمیانی فاصلہ کم رکھتے ہیں انہیں دوسروں کے ساتھ رہنا زیادہ پسند ہوتا ہے، اسی طرح جو لکھتے درمیان میں بلکل فاصلہ نہیں رکھتے اور سارے لفظ جوڑ کر لکھتے ہیں ایسے لوگ مداخلت کرنے والے ہوتے ہیں۔

لفظوں کی بناوٹ، بڑی یا چھوٹی:

فوٹو: بشکریہ آر ڈی

بہت سے لوگوں کی لکھائی بڑی ہوتی ہے جب کہ بہت سے لوگوں کو چھوٹا لکھنا پسند ہوتا ہے، جن لوگوں کو بڑا لکھنا پسند ہوتا ہے یہ لوگ بہت آسان ہوتے ہیں اور جلدی گُھلنے ملنے والے ہوتے ہیں۔

دوسری جانب جنہیں چھوٹا لکھنا پسند ہوتا ہے ان کی شخصیت میں بہت معصومیت ہوتی ہے اور انہیں زیادہ گُھلنا ملنا پسند نہیں ہوتا جب کہ وہ لوگ جو درمیانہ لکھتے ہیں ان کی یہ خاصیت ہوتی ہے کہ وہ ہر کام بہت غور و فکر کے ساتھ کرتے ہیں۔

لکھتے ہوئے قلم پر دباؤ:

فوٹو: بشکریہ آر ڈی

قلم سے لکھتے وقت جو لوگ بہت زیادہ دباؤ ڈالتے ہیں ان کی شخصیت میں غُصہ ہوتا ہے جبکہ جو لکھتے وقت قلم پر زیادہ دباؤ نہیں ڈالتے اور ہلکے ہاتھ سے لکھتے ہیں وہ بے حد حساس شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔

انگریزی لفظ آئی (i) لکھنے کا انداز:

فوٹو: بشکریہ آر ڈی

اگر آپ انگریزی میں آئی (i) کا نقطہ زیادہ اوپر لگاتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی سوچنے کی صلاحیت بہت اچھی ہے۔

لکھائی کے ماہرین کے مطابق جو لوگ آئی (i) کا نقطہ بہت جوڑ کر لگاتے ہیں ان کی شخصیت بے حد منظم ہوتی ہے جب کہ آپ اگر آئی (i) کا نقطہ گول لکھتے ہیں تو اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ کی شخصیت میں بچپنا ہے۔

دستخط کرنے کا انداز:

فوٹو: بشکریہ آر ڈی

جس شخص کے دستخط سمجھنے میں آسان ہوتے ہیں یا واضح ہوتے ہیں تو ایسا شخص بہت پُراعتماد ہوتا ہے اس کے برعکس جس شخص کے دستخط سمجھنا مشکل ہوتا ہے اور وہ واضح نہیں نظر آتے تو ایسا شخص اپنے آپ میں رہنے والا ہوتا ہے اور انہیںسمجھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

لفظوں کے جھکاؤ کی سمت:

فوٹو: بشکریہ آر ڈی

لکھتے وقت اگر آپ کے لفظوں کا جھکاؤ سیدھے ہاتھ کی طرف ہے تو ایسے لوگوں کو نئے لوگوں سے ملنا اور نئی جگہ پر کام کرنا پسند ہوتا ہے جب کہ ایسے لوگ جن کے لفظوں کا جھکاؤ اُلٹے ہاتھ کی طرف ہوتا ہے تو ایسے لوگوں کو اپنے آپ میں رہناپسند ہوتا ہے وہ اپنی نجی زندگی لوگوں سے بہت الگ رکھتے ہیں۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: