آزاد کشمیر اور جہلم میں ایک بار پھر زلزلہ، 47 افراد زخمی

آزاد کشمیر کے علاقے میر پور اور پاکستان کے شہر جہلم میں دو روز قبل آنے والے زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور زلزلے کے تازہ ترین جھٹکوں میں 47 افراد زخمی ہو گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آزاد کشمیر میں میرپور کے علاقے ساہنگ ککری اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جہلم شہر اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے اس کا مرکز جہلم سے شمال کی جانب 6 کلومیٹر پر تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم کے قریب موجود فالٹ لائن ہی تھی۔

زلزلے کے بعد خوف و ہراس کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ 

ریسکیو ذرائع کا کہناہےکہ زلزلے کے باعث متعدد زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا  گیا ہے جن کا تعلق تھوتھال، تانگی اور جاتلاں سے ہے۔

ڈی پی او میرپور عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ اب تک 47 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔

دوسری جانب اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک زلزلے کے باعث زخمی ہونے والے 63 افراد کو لایا جا چکا ہے۔

عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران ضلع بھر کے تمام علاقوں میں بھیج دیئے گئے ہیں، اب تک اسپتال لائے گئے زیادہ تر مریض خوف کا شکار ہیں ۔

گزشتہ روز بھی آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں میں 3.2 شدت کے آفٹر شاکس محسوس کئے گئے تھے۔

زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 39 ہو گئی

ذرائع کے مطابق زلزلے میں زخمی ہونے والے 2 مزید افراد دم توڑ گئے ہیں۔

ذرائع این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلہ کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 39 ہو گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 614 تک جا پہنچی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: