اقوام متحدہ:حافظ سعید کو منجمد اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اجازت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت دے دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حافظ محمد سعید سمیت 3 افراد کی جانب سے سلامتی کونسل میں درخواست دی گئی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے واحد کفیل ہیں، پاکستانی حکومت کی جانب سے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں جن کے باعث انہیں اہل خانہ کی کفالت میں مشکلات کا سامنا ہے لہذا انہیں روزمرہ اخراجات کےلیے اپنے بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت دی جائے۔

اقوام متحدہ میں حافظ سعید کی اس درخواست پر کسی نے اعتراض نہیں کیا جس پر سلامتی کونسل کمیٹی نے حافظ سعید، حاجی محمد اشرف اور ظفر اقبال کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بنیادی ضروریات کےلیے منجمد اکاؤنٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت  دے دی۔

واضح رہے کہ حافظ محمد سعید کو عالمی دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے جس کے باعث ان کے اکاؤنٹس منجمد ہیں اور وہ دہشت گردی کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔

x

Check Also

اینکر مبشر لقمان کی پیمرا کے دفتر میں توڑ پھوڑ، عملے کو یرغمال بنائے رکھا

اسلام آباد (عمر چیمہ) 13؍ فروری کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے ایک ...

%d bloggers like this: