حافظ سعید کو بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت

حافظ سعید کو بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو بینک اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کی اجازت دے دی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق حافظ محمد سعید سمیت 3 افراد کی جانب سے سلامتی کونسل میں درخواست دی گئی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے واحد کفیل ہیں اور حکومت پاکستان نے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اہل خانہ کی کفالت میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

انہوں نے درخواست میں سلامتی کونسل سے کہا کہ روزمرہ اخراجات کے لیے مجھے اپنے بینک اکاؤنٹس سے رقم نکلوانے کی اجازت دی جائے۔

اقوام متحدہ میں حافظ سعید کی اس درخواست پر کسی رکن کی جانب سے اعتراض نہیں کیا گیا اور سلامتی کونسل کمیٹی نے حافظ سعید، حاجی محمد اشرف اور ظفر اقبال کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بنیادی ضروریات کےلیے منجمد اکاؤنٹس سے ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ حافظ محمد سعید کو عالمی دہشت گرد قرار دیا جاچکا ہے جس کے باعث ان کے اکاؤنٹس منجمد تھے اور وہ دہشت گردی کے مقدمات میں جیل میں ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: