امریکا معاہدوں کی پاسداری نہیں کرتا،حسن روحانی

امریکا معاہدوں کی پاسداری نہیں کرتا،حسن روحانی

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا مذاکرات کا کہتا ہے لیکن معاہدوں کی پاسداری نہیں کرتا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں حسن روحانی نے خلیج میں امن کےلئے پڑوسی ممالک کو اتحاد کی دعوت دی اور کہاکہ امریکا ہمارا اور آپ کا پڑوسی نہیں ہے، مشکل حالات میں پڑوسی ہی ساتھ ہوں گے امریکا نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ایران اب بھی بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن دشمن کی پابندیاں ختم ہونے پر ہی مذاکرات کا راستہ کھل سکتا ہے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہم نے ایران  کے خلاف کی جانے والی بدترین معاشی دہشت گردی کی مزاحمت کی اور کبھی بھی غیر ملکی جارحیت اور دباؤ کے آگے سر نہیں جھکایا۔

حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ایران جوہری معاہدے پر کاربند ہے اور اب بھی بات چیت کے لیے تیار ہے لیکن بات چیت پابندیاں ہٹانے کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے پڑوسیوں کے لیے امن چاہتا ہے، خلیج میں امن خطے کے تمام ممالک کی شرکت سے ہی ممکن ہے۔

ایرانی صدر نے یہ بھی کہاکہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے متاثرہ ممالک محفوظ گزرگاہ کے لیے اتحاد میں شامل ہوں۔

x

Check Also

کورونا کی وجہ سے بھارت نے میٹرک اور انٹر کا سلیبس تبدیل کر دیا

کورونا کی وجہ سے بھارت نے میٹرک اور انٹر کا سلیبس تبدیل کر دیا

بھارت نے نویں جماعت سے بارویں جماعت کے نئے سال کے سلیبس سے جمہوریت، مذہب، ...

%d bloggers like this: