مودی کوایوارڈ دینے پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کی رکن مستعفیٰ

مودی کوایوارڈ دینے پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کی رکن مستعفیٰ

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کوایوارڈ دیے جانے کے خلاف بل گیٹس فاؤنڈیشن کی اہم رکن مستعفیٰ ہوگئیں، اس سے پہلے بھارتی وزیراعظم کو ایوارڈ دینے کے خلاف ہالی ووڈ کے دو اداکاروں رز احمد اور جمیلہ جمیل نے بھی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

گیٹس فاؤنڈیشن کی کشمیر سے تعلق رکھنے والی کمیونیکیشن اسپیشلسٹ صبا حامد نے احتجاجاً ملازمت سے استعفی دیدیا، صبا حامد کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور پابندیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

مودی حکومت کے اقلیتوں سے روا بدترین سلوک کے باوجود مودی کو ایوارڈ دیے جانے پر بےحد افسوس ہے، واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم مودی کو گذشتہ شب گیٹس فاؤنڈیشن کا اینول گول کیپر ایوارڈ دیا گیا ہے

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: