اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی )کے رابطہ گروپ نے مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کردیا ۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ہونے والے او آئی سی کے رابطہ گروپ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
دوران اجلاس او آئی سی نے کشمیریوں کی شناخت اورجغرافیائی حیثیت میں تبدیلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔
مشترکہ اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ بھارت پُرامن مظاہرین کے خلاف طاقت اور پیلٹ گنز کا استعمال بند کرے اوروادی سےکرفیو اٹھایا جائے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پوری امت مسلمہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مکمل طور پر متحد ہے