امریکی صدر کا پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات پر زور

امریکی صدر کا پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات پر زور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کی ملاقات پر زور دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی نیویارک میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر بھارتی میڈیا نے ٹرمپ کو اشتعال دلانے کی بھرپور کوشش کی۔

بھارتی صحافی نے سوال کیا کہ آپ ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف رہے ہیں لیکن پاکستان دہشت گردی کا مرکز ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے القاعدہ پر بیان کے سوال پر امریکی صدر نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم معاملات کو سنبھالنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعظم عمران خان ایک دوسرے سے ملیں گے تو معاملات آگے بڑھیں گے، یہ دونوں ایک دوسرے کو جانیں گے۔ میرے خیال میں دونوں کی ملاقات بہت مفید ثابت ہوگی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: