muhammad bin salman linsay

لنزے لوہان اور سعودی شہزادے کا بریک اپ؟

ہولی وڈ اداکارہ لنزے لوہان اپنے کیریئر سے زیادہ ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہتی ہیں اور اب اداکارہ نے اپنے ایک سابق بوائے فرینڈ کے حوالے سے نیا انکشاف کردیا۔

اداکارہ لنزے لوہان کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انہیں ایک لڑکے نے دھوکا دیا تھا جبکہ انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ تعلق کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔

خیال رہے کہ ایسی خبریں زیر گردش تھیں کہ لنزے لوہان اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں، تاہم بعدازاں ان کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

جب اداکارہ نے کچھ روز قبل اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہوئے بریک اپ کا اعلان کیا تو انٹرنیٹ پر ان کے مداحوں نے یہ فرض کرلیا کہ وہ سعودی ولی عہد کی بات کررہی ہیں۔

تاہم اب اداکارہ نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ ان کا محمد بن سلمان سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

ایک ریڈیو شو کے دوران انٹرویو میں لنزے نے بغیر اپنے بوائے فرینڈ کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ‘میں کسی کو پسند کرتی تھی لیکن آج ہی ہمارا رشتہ ختم ہوگیا، البتہ کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہیں’۔

پیج سکس نامی ویب سائٹ نے کچھ روز قبل رپورٹ شائع کی تھی جس میں یہ دعویٰ کیا تھا کہ لنزے لوہان اور سعودی ولی عہد کو کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا جبکہ یہ دونوں ذاتی طیارے میں بھی سفر کرتے ہیں اور محمد بن سلمان لنزے کو تحفے بھی دیتے آرہے ہیں۔

اس حوالے سے اداکارہ کے منیجر کا کہنا تھا کہ لنزے اور محمد بن سلمان کی صرف ایک مرتبہ ملاقات ہوئی اور اس بات کو بھی ایک سال گزر چکا ہے، اس وقت لنزے صرف اپنے کیریئر پر فوکس کرنا چاہتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل لنزے لوہان کا گلوکار آرون کارٹر، اداکار ولمر والدیراما، ڈی جے سمنتھا رونسن اور بزنس مین ایگور تاراباسو کے ساتھ تعلق رہ چکا ہے۔

رواں سال جنوری میں ایک انٹرویو کے دوران لنزے کا کہنا تھا کہ وہ ایک ایسا ساتھی ڈھونڈ رہی ہیں جو ان کی طرح رومانوی ہو، ایک ایسا شخص جو سوشل میڈیا سے دور ہو لیکن انہیں ایسا کوئی ملا نہیں۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: