boris Johnson worried

پارلیمنٹ معطل کرنا غیرقانونی:برطانوی سپریم کورٹ

برطانیہ کی سپریم کورٹ نے پارلیمان معطل کرنے کا فیصلہ غیرقانونی قرار دیتے ختم کردیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کو اس کے کام سے نہیں روکا جاسکتا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے فیصلے کو غیرقانونی قرار دینے کا حکم گیارہ ججز نے متفقہ طور پر سنایا۔

عدالت نے سپیکر کو دارالعوام کا اجلاس فوری طور پر طلب کرنے کا حکم دے دیا۔

دارالعوام کے سپیکر نے بھی فوری اجلاس بلانے کا اعلان کردیا ہے، جہاں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے پاس اکثریت نہیں ہے۔

ایوان زیریں میں ارکان کی اکثریت بغیر معاہدے کے یورپی یونین سے نکلنے کے خلاف ہے اور اب وہ برطانوی وزیراعظم کو روک سکیں گے۔


یہ خبر مسلسل اپ ڈیٹ ہو رہی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: