بالاکوٹ پر بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد

دفترخارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہےکہ بالاکوٹ میں دہشت گردی کیمپ دوبارہ فعال کرنےکا الزام بے بنیاد ہے، درانداری کے الزامات مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت ہتھکنڈوں کے ذریعے عالمی برادری کو گمراہ کرنے میں ناکام رہے گا۔

ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ بھارت الزامات سے کشمیر میں ریاستی دہشت گردی چھپا نہیں سکے گا، اس کے اقدامات اور بیانات علاقائی امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان نے جنیوا میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھرپور اجاگر کیا، پاکستان کی انسانی حقوق کونسل جنیوا میں کوششیں بارآورثابت ہوئیں، پوری دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کےبارے میں آگاہ کیا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کی ناکامی کا پراپیگنڈہ جھوٹا اور گمراہ کن ہے، پوری دنیا مقبوضہ کشمیر کی مسلسل بگڑتی صورتحال سے آگاہ ہے، انسانی حقوق کونسل کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت سے کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: