رؤف کلاسرا اور عامر متین کو آپ نیوز سے کیوں نکالا گیا؟

رؤف کلاسرا اور عامر متین کو آپ نیوز سے کیوں نکالا گیا؟

آپ نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور اینکر پرسن رؤف کلاسرا اور عامر متین کو آپ نیوز سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

نوکری سے فارغ کیے جانے پر رؤف کلاسرا نے ٹویٹ کیا کہ ناظرین ان کا پیر کو ہونے والا پروگرام نہیں دیکھ سکیں گے۔

رؤف کلاسرا نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ انہیں آپ نیوز انتظامیہ کی طرف سے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے کہ ان کا پروگرام بند کر دیا گیا ہے اور وہ پیر کی رات ہونے والا پروگرام نہیں کر سکیں گے۔

رؤف کلاسرا نے اپنے ٹویٹ میں ناظرین کا شکریہ بھی ادا کیا

یہ بھی پڑھیے:آپ نیوز:عجب کرپشن کی غضب کہانی

رؤف کلاسرا اور عامر متین کا پروگرام بند ہونے پر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے لکھا کہ حکومت پر تنقید کرنے والے سب صحافیوں پر پابندی لگوا دی جائے۔مگر وزیر اعظم اپنے نا اہل اور مفاد پرست ساتھیوں کے مشوروں کی بجائے عوام سے کئے گئے

وعدے پورے کر کے انکو بنیادی حقوق دے دیں۔ ان پر کوئی تنقید نہیں کرے گا کیونکہ صحافی عوام کی آنکھیں اور کان ہوتے ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ رؤف کلاسرا اور عامر متین نے وزیراعظم کے دورہ امریکا سے پہلے وزیر توانائی عمر ایوب کو خوب آڑے ہاتھوں لیا تھا اور انہیں اپنے پروگرام میں جواب دینے کیلئے بھی کہا تھا۔ مگر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وہ دورہ امریاک سے واپسی پر اپنا موقف دیں گے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: