جانیے! دوائیں کھانے کا صحیح وقت کیا ہے

جانیے! دوائیں کھانے کا صحیح وقت کیا ہے

دنیا میں 3کروڑ سے زائد لوگ روزانہ ادویات کا استعمال کرتے ہیں جن میں کوئی شخص دوا کو کھانے کے بعد کھاتاہے اور کوئی کھانے سے پہلے جب کہ دوا کو صحیح وقت پر کھانے کے حوالے سے زیادہ تر لوگوں تذبذب کا شکار رہتے ہیں مگر اب جدید سائنسی تحقیق نے لوگوں کی اس پریشانی کا جواب دےدیا ہے۔

سائنس میں ’کرونوتھراپی‘ سے مراد یہ ہے کہ دوا کھانے کا صحیح وقت دوا کی تاثیر اور کارکردگی پر اثر انداز ہوتا ہے، دوا کھانے کا صحیح وقت اس دوا کی کارکردگی کو بہترین بنا دیتا ہے، چاہے وہ سر درد کی گولی ہو، بد ہضمی کی ہو یا وہ کیمو تھراپی ہی کیوں نہ ہو، دوا کو وقت پر لینے سے بہترین نتائج حاصل ہو سکتے ہیں۔

ڈچ تحقیق نے یہ بات ثابت کی ہے کو خون کو پتلا کرنے والی دوائی جن میں ایسپرین شامل ہے انہیں لینے کا بہترین وقت رات ہے، اگر ان ادویات کو صبح میں لیا جائے گا تو اس سے دل کا دورا پڑنے اور فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔

ویروک یونیورسٹی میڈیکل اسکول کے ماہر پروفیسر کا کہنا ہے کہ ہمارے جسم میں ایک گھڑی موجود ہے جو کہ تمام حرکات کو کنٹرول میں رکھتی ہے، جسم کو معلوم ہوتا ہے کہ ہم کب اٹھ رہے ہیں، کب بیٹھ رہے ہیں اور کب ہم کوئی دوائی کھا رہے ہیں، ان تمام باتوں کا یہ نتیجہ نکلتا ہے کہ کچھ دوائیوں کا دن میں اثر ہوتا ہے اور کچھ دوائیوں کا رات میں۔

دوائی کھانے کا صحیح وقت کیا ہو سکتا ہے؟ آئیے ہم آپ کو بتائیں۔

تحقیق کے مطابق بلند فشار خون یا بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے کی ادویات کو کھانے کا بہترین وقت رات ہے، اس کے برعکس اگر یہ ادویات آپ صبح میں لیں گے تو اس کا اثر اس طرح نہیں ہوگا جیسے ہونا چاہیے۔

سینے میں جلن یا تیزابیت کی ادویات کو لینے کا بہترین وقت شام کے 6 بجے ہے، کیونکہ ہمارا معدہ 7بجے کے بعد مزید تیزاب بناتا ہے تو شام میں دوا کھانے سے تیزاب بننے کا عمل معتدل ہوجاتا ہے۔

جوڑوں میں تکلیف کے لیے استعمال کی جانے والی ادویات کو کھانے کا صحیح وقت دن ہے، دن میں ان دوائیوں کو کھانے سے صحت پر زیادہ اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

x

Check Also

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

ہماری غذاء میں شہد کیوں ضروری ہے؟

اگر ہم شہد کے ذائقے کی بات کریں تو بہت سے لوگ شہد کا میٹھا ...

%d bloggers like this: