ہم سب نے دنیا کے سب سے لمبے انسان یا لمبے پاؤں والے انسان کے بارے میں تو سُنا ہی ہوگا مگر ہم نے کبھی سوچا ہے کہ یہ انسان اتنے بڑے ناپ کا جوتا کہاں سے خریدتے ہیں؟ کیونکہ عام طور پر تُو دنیا کے سب سے لمبے انسانوں کے جوتے عام دکانوں سے مِلنا نا ممکن ہے۔
جرمنی میں لمبے لوگوں کے جوتوں کی تیاری میں مہارت رکھنے والا کارخانہ 275 سالوں یعنی ڈھائی صدی سے زائد عرصے سے دنیا کے سب سے لمبے انسانوں کے لیے جوتے تیار کرتا ہیں۔
’ویسلز‘ نامی کارخانہ 1745 میں قائم کیا گیا تھا جو کہ اب تک جرمنی میں دنیا کے سب سے لمبے انسانوں کے لیے جوتے تیار کرنے میں مہارت رکھتا ہے اور یہ کاروبار خاندان در خاندان چلا آرہا ہے اور اب ان کے مالک ’جارج ویسلز‘ ہیں۔
جارج ویسلز نے بتایا کہ ان کے والد اور پورا خاندان 40 سال سے اسی پیشے سے وابستہ ہیں، جو لوگ دنیا میں عام انسانوں سے بہت لمبے ہوتے ہیں ان کے لیے ان کے ناپ کا جوتا ملنا بہت ہی مشکل کام ہے یہی وجہ ہے کہ ہم ایسے لوگوں کی مدد کرنے کے لیے یہ کام سر انجام دے رے ہیں۔
جارج کے مطابق 2005 میں ایک اونٹ کے مالک نے ہم سے رابطہ کیا تھا، مالک نے بتایا کہ اس کے اونٹ کے پاؤں میں ایسا مسئلہ ہے جس کی وجہ سے اسے چلنے میں دشواری ہوتی ہے اور اس حوالے سے کوئی بھی اونٹ کے لیے جوتے بنانے کے لیے تیار نہیں تھا، ویسلز کارخانے نے اُن کو بلکل مایوس نہیں کیا اور اُن کے اونٹ کے لیے بہترین جوتے تیار کرکے دیے۔
ویسلز کے مالک کا کہنا تھا کے یہ ایسا کام ہے جس میں ہم لوگوں کی مدد کرتے ہیں جس سے ہمیں دلی خوشی ہوتی ہے۔