عمران یواین میں لکھی تقریر پڑھیں، پارلیمنٹ یاکنٹینر نہ سمجھیں،حسن نثار

عمران یواین میں لکھی تقریر پڑھیں

تحریر:حسن نثار

سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا ہے کہ عمران خان جنرل اسمبلی کے اجلاس میں لکھی ہوئی تقریر سے آگے نہ جائے، آگے پیچھے ہوا تو بری طرح سلپ ہوجانے کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ پاکستان کی اسمبلی اور کنٹینر سے تھوڑی مختلف جگہ ہے اس لئے احتیاط کرے،ملک کا ہر شہری جوابدہ ہے کہ اس کے پاس اثاثوں کے ذرائع کیا ہیں،اس ملک میں کرپشن کو لیاقت قائم خانی سے ناپا جاسکتا ہے، لیاقت قائمخانی ایک حقیرمعمولی سی لنگڑی مکھی ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کرپشن کے مگرمچھوں نے کس طرح لوٹا ہوگا۔

وہ جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ میں میزبان شجعیہ نیازی سے گفتگو کررہے تھے۔

سندھ میں کرپشن کی داستانوں پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ اس ملک میں کرپشن کو لیاقت قائم خانی سے ناپا جاسکتا ہے، لیاقت قائمخانی ایک حقیرمعمولی سی لنگڑی مکھی ہے اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ کرپشن کے مگرمچھوں نے کس طرح لوٹا ہوگا،اس ملک میں حکومت کی مجال نہیں کہ ملک میں اشیاء خورد و نوش کی اشیاء کی قیمت کا تعین کرسکے، یہ ملک میرا ہے مگر میرا نہیں ہے کیونکہ اس کی قیمتوں کی تعین عالمی مالیاتی ایجنسیوں کی کلاس کررہی ہے۔

شہلا رضا کے بیان کیا صرف خورشید شاہ کے اثاثے آمدن سے زیادہ ہیں؟ پر تبصرہ کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ خورشید شاہ کی گرفتاری پر خواجہ آصف کہتے ہیں ”ہماری برادری“تو یاد رکھیں آپ کی برادری سب سے بھیانک ہے، یہ ایک مائنڈ سیٹ ہے نواز شریف نے بھی کہا تھا کہ اگر میرے اثاثے میری آمدنی سے زیادہ ہیں تو کسی کو کیامسئلہ ہے۔

x

Check Also

بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ ڈالر کب؟

بٹ کوائن، ایتھریم سمیت بڑی کرپٹو کرنسیز کی قیمتیں گزشتہ چند ہفتے سے اتار چڑھاؤ ...

%d bloggers like this: