سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 6 مئی کو ہوگا

پہلا روزہ کب ہوگا؟ پتہ چل گیا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا پہلا روزہ 6 مئی بروز پیر کو ہوگا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق عدالتی کونسل کو رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، لہٰذا پہلا روزہ پیر کو ہوگا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں چاند کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے مطابق سعودی عرب کی پیروی کی جاتی ہے، جس کے مطابق یو اے ای میں بھی پہلا روزہ پیر کو ہوگا۔

دیگر خلیجی ممالک میں بھی رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں نہیں ملیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت ہوگا، جس میں چاند کے نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

تاہم اتوار کو رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: