آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دےدی

آسٹریلیا نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 251 رنز سے شکست دے دی، پانچ میچزکی سیریزمیں کینگروز کوایک صفرکی برتری حاصل ہوگئی۔

تفصیلات کےمطابق ایشزسیریزکے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 251 رنزسے شکست دے دی،اسٹیواسمتھ کوشاندارکارکردگی پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔

میچ کے پانچویں دن 398 رنزہدف کےتعاقب میں انگلینڈ نے تیرہ رنزسےاپنی دوسری اننگزکا آغازکیا۔

آسٹریلوی بولرزکی شاندارگیند بازی کی بدولت انگلش ٹیم 146 رنزپرڈھیر ہوگئی۔

دوسری اننگزمیں کرس ووکس سینتیس رنزبنا کرنمایاں رہےجبکہ لیون نے 6 اورکمنزنے 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

آسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کیا، اسمتھ نے دونوں اننگزمیں بالترتیب 144 اور142 رنزکی شانداراننگزکھیلی۔

اس سے قبل انگلینڈ نےاپنی پہلی اننگزمیں374 رنزبنائےجبکہ آسٹریلی نے پہلی اننگز میں 284 اوردوسری اننگز487 رنز پرڈیکلیئرکردی تھی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 284 رنز بنا کرآؤٹ ہوئی تھی جبکہ دوسری اننگز487 رنز7 وکٹوں کے نقصان پرڈیکلیئرکردی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: