خواتین

2018میں کونسا ملک خواتین کیلئے خطرناک ترین؟

2018ء میں کونسا ملک خواتین کیلئے خطرناک ترین؟

سال 2018ء میں بھارت خواتین کے لیے سب سے خطرناک ملک ثابت ہوا، بین الاقوامی خبر رساں ادارے تھامسن رائٹرز فاؤنڈیشن نے خواتین کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی۔ رائٹرز فاؤنڈیشن کے سروے کے مطابق 2018ء میں خواتین کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں افغانستان دوسرے نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں شام تیسرے، ...

Read More »

مصری خاتون نے بہترین ہمسفرہونے کی مثال قائم کردی

مصری خاتون نے بہترین ہمسفرہونے کی مثال قائم کردی

قدرت نے میاں بیوی کا رشتہ ایسا بنایا ہے کہ نکاح کے دو بولوں کے ساتھ خود بخود ایک دوسرے کے لیے دل میں محبت اور احترام کا جذبہ پیدا ہوجاتا ہے۔ قاہرہ کی حبہ السید نے دنیا کو صحیح معنوں میں یہ باورکرایا کہ حقیقی محبت کیا ہوتی ہے۔ حبہ قاہرہ کی گلیوں سے گزرتے ہوئے ہفتے میں تین ...

Read More »

’تلاش والدہ‘

اخبارات میں اکثر و بیشتر 'تلاش گمشدہ' کے اشتہارات ضرور شائع ہوتے ہیں، جائیداد کی خرید و فروخت کے اشتہارات کے علاوہ مصنوعات اور ملازمتوں کے اشتہارات کی بھی بھرمار ہوتی ہے لیکن جس اشتہار نے مجھے ڈاکٹر ذیشان سبحانی سے رابطہ کرنے مجبور کیا، وہ اشتہار تھا 'تلاش والدہ' کا ۔ ڈاکٹر ذیشان سبحانی کی جانب سے شائع کروایا گیا اشتہار—۔اسکرین گریب یقیناً اس اشتہار کے پیچھے بے حس سماجی رویے چھپے ہوں گے۔ یہی جاننے کی جستجو لیے میں نے ڈاکٹر ذیشان سے بذریعہ فون رابطہ کیا اور پوچھا کہ 'کیا آپ کی والدہ کی تلاش کے لیے میں آپ کی مدد کرسکتی ہوں؟' میں اس سے قبل بھی ایسی کئی ایشوز پر کام کرچکی ہوں، جس سے برسوں پرانے بچھڑے مل گئے۔ ڈاکٹر ذیشان سبحانی سے میں نے اپنا تعارف ایک سماجی اور معاشرتی مسائل پر کام کرنے والی صحافی کے طور پر کروایا لیکن خلاف توقع انہوں نے میری مدد لینے سے منع کردیا۔ بات آگے بڑھی تو معلوم ہوا کہ ان کے انکار کرنے کی وجہ وہ منفی پروپیگنڈہ تھا جو اس اشتہار کے شائع ہونے کے بعد ان کے خلاف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر مختلف حلقوں اور عام صارفین کی جانب سے کیا جارہا تھا۔ کسی نے کہا، ’کیا فائدہ ایسی تعلیم کا جو ماں باپ کی اہمیت بھلا دے۔‘ سوشل میڈیا پر اشتہار کے حوالے سے کیے گئے تبصرے—۔اسکرین گریب کوئی کہنے لگا کہ ’ماں کو اکیلا چھوڑا ہی کیوں تھا، جو یہ تلاش والدہ کا اشتہار دینے کی نوبت آگئی‘۔ ڈاکٹر ذیشان سبحانی نے بتایا کہ بچپن میں گھریلو ناچاقی، والدین کے درمیان عیلحدگی کا باعث بنی۔والدہ نے دوسری شادی کرلی اور وہ اپنی پھوپھو کے ہاتھوں پلے بڑھے، جنہوں نے آج تک ان کی وجہ سے شادی نہیں کی لیکن انسان کتنا بھی پڑھ لکھ جائے، کتنا بھی بڑا ہوجائے ماں کی کمی ہمیشہ محسوس ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ذیشان بھی ماں کے لمس کو زندگی بھر ترستے رہے۔ جب چھوٹے تھے تو والدہ کی یاد اکثر انہیں ان کے پاس لے جاتی تھی، لیکن سوتیلے باپ کا رویہ اچھا نہ تھا۔ پھر والدہ بھی اپنے بچوں میں مگن رہتیں، یوں وہ میڈیکل کی تعلیم کے بعد انگلینڈ چلے گئے، لیکن جب بھی واپس آتے اپنی کھوئی جنت کی تلاش ضرور کرتے۔ ان کی والدہ کسی دور میں عزیز آباد میں رہائش پذیر تھیں اور محلے کی آوارہ بلیوں کو کھانا کھلانے کے باعث 'بلی والی آنٹی' کے نام مشہور تھیں۔ وہ انہیں وہیں ڈھونڈنے گئے تو پتہ چلا کہ وہ وہاں سے کہیں اور منتقل ہوچکی ہیں۔ ڈاکٹر ذیشان نے بتایا کہ بہت تگ و دو کے بعد انہیں 'تلاش والدہ' کا اشتہار اخبارات میں دینا پڑا، جس کے بعد اندرون و بیرون ملک سے ہزاروں کی تعداد میں پیغامات اور نیک خواہشات ضرور موصول ہوئیں، لیکن ساتھ ہی منفی پروپیگنڈہ بھی کیا گیا لیکن میں نے ہمت نہ ہاری اور بالآخر والدہ نے بذریعہ فون مجھ سے خود رابطہ کیا اور جب میری والدہ سے ملاقات ہوئی تو انہوں نے مجھ پر بہت فخر کیا۔ ڈاکٹر ذیشان کی والدہ اپنے بیٹے اور بہو کے ساتھ کراچی میں ہی رہائش پزیر ہیں لیکن اُن کے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے۔ والدہ سے مل کر بے چین بیٹے کے دل کو قرار آگیا ہے لیکن ڈاکٹر ذیشان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر بغیر تحقیق کیے گئے منفی تبصروں اور پوسٹس نے انہیں بہت دکھ پہنچایا ہے۔ واقعی کبھی کبھی ہم بہت ظالم ہوجاتے ہیں۔ لفظوں کے تیر چلاتے ہوئے یا کی بورڈ پر انگلیاں چلاتے ہوئے یہ سوچتے ہی نہیں کہ منہ سے نکلے الفاظ یا ٹائپ کیے گئے چند جملے کسی کے دل میں نشتر کی طرح پیوست ہوکر اسے کتنا گہرا زخم پہنچا سکتے ہیں۔

اخبارات میں اکثر و بیشتر ‘تلاش گمشدہ’ کے اشتہارات ضرور شائع ہوتے ہیں، جائیداد کی خرید و فروخت کے اشتہارات کے علاوہ مصنوعات اور ملازمتوں کے اشتہارات کی بھی بھرمار ہوتی ہے لیکن جس اشتہار نے مجھے ڈاکٹر ذیشان سبحانی سے رابطہ کرنے مجبور کیا، وہ اشتہار تھا ‘تلاش والدہ’ کا ۔ یقیناً اس اشتہار کے پیچھے بے حس سماجی ...

Read More »

ڈاکٹر عافیہ کے دونوں بچے ڈاکٹر بننا چاہتے ہیں

حکومتی رویوں سے دلبرداشتہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے اہل خانہ بالخصوص ان کے دونوں بچوں مریم اور احمد نے اپنی والدہ کی رہائی کی زیادہ امید دعائوں سے لگا لی ہے۔ تاہم دنیاوی کوششوں کا سلسلہ بھی ترک نہیں کیا ہے۔ عافیہ کی رہائی کے لئے ہر اتوار کو گھر میں آیت کریمہ کا ورد تو معمول تھا ہی، پچھلے ...

Read More »

’’مہرین فاروق‘‘ پہلی مسلمان خاتون سینیٹر

’’مہرین فاروق‘‘ پاکستانی نژاد پہلی آسٹریلوی مسلمان خاتون سینیٹر

ایک طرف الیکشن میں ہمارے ملک کے مخصوص علاقوں میں خواتین کو پہلی بار ووٹ ڈالنے کا حق ملا، وہیں ایسی بلند ہمت اور ذہانت سےبھرپور خواتین بھی ہیں، جو جہاں بھی جائیںاپنی صلاحیتوں سے سب کو مات دے دیتی ہیں اور وطنِ عزیز کا روشن چہرہ دنیا کے سامنے لاتی ہیں۔ انہی میں سے ایک ستارہ مہرین فاروقی ہیں، جو آسٹریلیا میں جگمگا ...

Read More »

’بچہ پیدا کر لو سب ٹھیک ہو جائے گا‘

’بچہ پیدا کر لو سب ٹھیک ہو جائے گا‘

میری ایک دوست ربیکا کی طلاق ہو رہی ہے۔ اس کے دوستوں نے اس کا دل بہلانے کے لیے رات کے کھانے کا اہتمام کیا۔ تقریباً 10 سے 12 لوگ جمع ہوئے تاکہ ربیکا کو بتایا جا سکے کہ اس کے دوست اس کے ہر فیصلے میں اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 34 سالہ ربیکا واشنگٹن کے ایک بینک میں ...

Read More »

کیرالہ میں سیلز گرلز کو آخرکار دکان میں بیٹھنے کا حق مل گیا

انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں خواتین کی ایک یونین نے ریاست میں کام کرنے والی خواتین کے لیے کام کے دوران ’بیٹھنے کا حق‘ حاصل کر لیا ہے۔بی بی سی ہندی کے عمران قریشی نے اس کامیابی کے پیچھے چھپے مشکل سفر کی کہانی بتائی۔ کئی سال تک مایا دیوی کپڑوں کی ایک دکان پر کام کرتی تھیں۔ ان ...

Read More »

غلطیاں کرنا آپ کے لیے کیسے اچھا ثابت ہو سکتا ہے؟

غلطیاں کرنا آپ کے لیے کیسے اچھا ثابت ہو سکتا ہے؟

امریکہ کی دریافت سے لے کر، زبان کا پھسلنا، شاندار بے تکا پن اور فاش غلطیاں کرنا ہمیشہ خراب نہیں ہوتا۔ بعض اوقات وہ سود مند اور فائدے کا سودا ثابت ہوتے ہیں۔ یا کم از کم ایسا سمجھا جات ہے۔ بی بی سی کے پروگرام سمتھنگ انڈرسٹوڈ میں غلطیوں کے نتائج پر نظر ڈالی گئی ہے۔ کہ ہم ان ...

Read More »

مردوں کی نسبت شراب عورتوں کے لیے زیادہ نقصان دہ

شراب کی تعریف میں شاعروں نے مبالغے سے کام لیا ہے لیکن بہت سے مذاہب میں اسے ‘برائیوں کی جڑ’ کہا گیا ہے۔ سائنس دانوں نے اس کے فوائد اور نقائص دونوں بیان کیے ہیں، تاہم نقصان زیادہ اور فائدہ کم ہیں۔ حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ شراب مردوں اور عورتوں میں بھی ...

Read More »

لالی وڈ پر راج کرنے والی خوبرو اداکارہ ’’بابرہ شریف‘‘

لالی وڈ پر راج کرنے والی خوبرو اداکارہ ’’بابرہ شریف‘‘

ماضی کی خوبصورت اور ورسٹائل اداکارہ بابرہ شریف اپنے قدوقامت اور چہر ے سے آج بھی پرستاروں کے دلوں پر راج کئے ہوئے ہیں۔ آن سکرین اور آف سکرین دھوم مچانے والی اداکارہ آج فلمی پردے پر تو نظر نہیں آتیںلیکن فیشن شوز ،ایوارڈکی تقریب اور ٹی وی شوز میں اکثر نظر آتی ہیں ۔بابرہ شریف 10دسمبر 1954کو لاہور میں ...

Read More »