asif ali zardari

آصف زرداری نے صحافی کا موبائل چھین لیا

سابق صدر آصف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس میں ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران صحافی کے سوال پر غصے میں آ گئے اور انہوں نے موبائل چھین لیا۔ آصف علی زرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپور کے ہمراہ اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے جہاں صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور ساتھ ساتھ چلتے ہوئے ان سے سوالات کرنے کی کوشش کی تاہم آصف زرداری کا موڈ کچھ اچھا نظر نہیں آیا ۔ آصف زرداری کے سامنے کی طرف چلتے ہوئے ایک صحافی نے موبائل کا کیمرہ آن کیا اور سوال کیا کہ ” کیا آج آپکی ضمانت ہو جائیگی ؟“ جس پر سابق صدر غصے میں آ گئے اور انہوں نے صحافی کا موبائل چھین کر اسے بند کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

نیسلے کے خلاف ’زہریلا دودھ فارمولا‘ بیچنے پر ایف آئی آر

نیسلے کے خلاف ’زہریلا دودھ فارمولا‘ بیچنے پر ایف آئی آر

لاہور کے ایک رہائشی نے اپنی بیٹی کی موت واقع ہونے کے بعد عالمی کمپنی ...