DOG ABOUT CANCER NEW کتے خون سونگھ کر کینسر کی تشخیص کر سکتے ہیں

کتے خون سونگھ کر کینسر کی تشخیص کر سکتے ہیں

کتّوں کو انسان کا بہترین دوست سمجھا جاتا ہے اور تحقیق نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ کتوں میں پائی جانے والی سونگھنے کی زبردست صلاحیت سے ڈاکٹرز بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔ سائنسدانوں نے اپنی نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ کتے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا افراد کے خون کو سونگھ کر تقریباً 97؍ فیصد کامیابی سے مرض کی تصدیق کر سکتے ہیں۔

یہ پہلی مرتبہ نہیں کہ ماہرین نے یہ پتہ لگایا ہے کہ کتے سونگھ کر کینسر کی تشخیص کر سکتے ہیں لیکن بایو سینٹ ڈی ایکس فارماسیوٹیکل کی جانب سے کی جانے والی نئی تحقیق نے سابقہ ڈیٹا کی تصدیق کی ہے۔ یہ بات ثابت ہے کہ کتوں کے سونگھنے کی طاقت انسانوں کے مقابلے میں 10؍ ہزار گنا زیادہ طاقتور ہوتی ہے جبکہ مرگی کا دورہ پڑنے سے قبل ہی کتوں کو استعمال کرتے ہوئے مریض کو خبردار کیے جانے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔

تحقیق کرنے والی ٹیم کی سربراہ ہیتھر جنکیرا کا کہنا ہے کہ اگرچہ پھیپھڑوں کا کینسر کی سونگھ کر تصدیق کرنا کوئی علاج نہیں لیکن قبل از وقت اس مرض کی تشخیص بروقت علاج کا موقع فراہم کرتا ہے۔

کیا مثالی معاشرے کا افسانوی خیال حقیقت کا روپ دھارنے والا ہے؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

موٹاپا کیسے ختم کریں؟ آسان ترین فارمولا آ گیاhow to remove fat from body

موٹاپا کیسے ختم کریں؟ آسان ترین فارمولا آ گیا

اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا بھر میں موٹاپا تیزی سے بڑھ رہا ہے ...