انسٹاگرام میں رمضان کیمرا ایفیکٹ

رمضان کی آمد کے ساتھ ہی دنیا کی مقبول ترین فوٹو شیئرنگ اپلیکشن انسٹاگرام نے پہلی بارہیش ٹیگ #MonthOfGood کے نام سے ایک مہم شروع کی ہے تاکہ صارفین اس مقدس مہینے میں اچھے کاموں کو اس پلیٹ فارم پر شیئر کرسکیں۔

اس مہم کے لیے انسٹاگرام نے پہلی بار رمضان کیمرا ایفیکٹ Lantern کے نام سے متعارف کرایا ہے تاکہ صارفین رمضان کے تجربے کو منفرد انداز سے اپنے پیاروں کے ساتھ شیئر کرسکیں۔

انسٹاگرام کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس مقدس مہینے میں کوئی اچھا کام جیسے اپنے دوست یا رشتے داروں کی پوسٹس پر مثبت کمنٹ کردینا، اپنے دوستوں اور گھروالوں کا سحر یا افطار کے موقع پر شکریہ ادا کرنا، کوئی اچھا کام کرکے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا تاکہ دیگر کے اندر بھی اس طرح کے کاموں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

اس لینٹرین کیمرا ایفیکٹ میں دھندلا پس منظر اور ہلال کی مختلف شکلیں عرب ڈیزائن کی ہیں اور روایتی طور پر رمضان سے ان کا تعلق سمجھا جاتا ہے۔

یہ ایفیکٹ ملٹی لیئر ہے اور لوگ اسکرین پر کلک کرکے ہلال کے روایتی ڈیزائن کو حرکت دے سکتے ہیں جبکہ انگلش یا عربی میں رمضان کی مبارکباد تحریر کرسکتے ہیں۔

فوٹو بشکریہ واٹس آن ڈاٹ اے ای
فوٹو بشکریہ واٹس آن ڈاٹ اے ای

انسٹاگرام کے مطابق صارفین اس نئے کیمرا ایفیکٹ کو استعمال کرکے اپنے مواد کو #MonthOfGood ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کرسکتے ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں انسٹاگرام کے اسٹرٹیجک پارٹنر منیجر سمیر جمال نے رمضان کے لیے اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے بتایا ‘انسٹاگرام ایک پرتنوع اور عالمی برادری ہے، جبکہ رمضان اس پلیٹ فارم میں منائے جانے والے چند بڑے ثقافتی لمحات میں سے ایک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ رمضان وہ وقت ہوتا ہے جب لوگ انسٹاگرام پر اپنے اچھے کاموں کو شیئر کرنے کے لیے آتے ہیں، فلاحی کاموں کے لیے الفاظ کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھے کام کے لیے کسی بڑے کام کی ضرورت نہیں، درحقیقت چھوٹی چھوٹی چیزیں بھی کسی کے دن پر بڑے اثرات مرتب کرسکتی ہیں اور اسی لیے ہم نے #MonthOfGood مہم اور رمضان کیمرا ایفیکٹ کو متعارف کرایا۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: