police arrest cop arrest

آدمی کی شیطانی عادت سب کے سامنے آگئی، پولیس نے گرفتار کرلیا

امریکہ میں ایک ریسٹورنٹ کے ملازم کا فون کام کے دوران ریسٹورنٹ میں ہی گر گیا۔ دیگر ملازمین نے وہ فون اٹھا کر اسے کھولا تو اس میں ایسی شرمناک تصاویر نظر آ گئیں کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ دی مرر کے مطابق 27سالہ جیس ایلن نامی یہ نوجوان امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اوکلا کے ایک ریسٹورنٹ پر کام کرتا تھا جہاں وہ کام کے بعد فون وہیں بھول کر گھر چلا گیا۔ جب اس کے ساتھیوں نے فون کھولا تو کیا دیکھا کہ اس میں ایسی تصاویر تھیں جن میں جیس ایک کتے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریسٹورنٹ کے عملے نے اس کا فون پولیس کے حوالے کر دیا جنہوں نے جیس کو گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ”ریسٹورنٹ کے عملے کی ایک خاتون ہمارے پاس ایک فون لے کر آئی جس میں فون کے مالک کی کتے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی تصاویر موجود تھیں۔ خاتون نے بتایا کہ ’یہ فون ملنے کے بعد ہم نے مالک کی تلاش کرنے کے لیے اسے کھولا تو اس میں یہ تصاویر نظر آ گئیں جس کے بعد ہم نے اس کے مالک کی بجائے پولیس کو اطلاع دینے کا فیصلہ کیا۔‘ ‘ ملزم کے خلاف کتے کو دو بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

peru fire in bus پیرو ، بس میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک

پیرو ، بس میں آگ لگنے سے 20 افراد ہلاک

پیرو میں بس میں آگ لگنے کے واقعہ میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ...